جمعہ 6 مارچ 2026 - 17:35
اس وقت امام زمانہ (عج) کا پیغام یہ ہے: “صہیونیوں اور ظالم امریکہ کے خلاف جنگ کرو، اس کا خون میرے ذمہ”

حوزہ / آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے اپنے ایک اہم پیغام میں کہا ہے کہ اس وقت ہم ایک بڑے امتحان کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت امام زمانہ (عج) کا پیغام یہ ہے: “صہیونیوں اور ظالم امریکہ کے خلاف جنگ کرو، اس کا خون میری ذمہ داری ہے۔”

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ جوادی آملی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایران کے عظیم اور باوقار عوام ایک بڑے امتحان کے قریب ہیں لہٰذا سب کو اتحاد، یکجہتی اور میدان میں موجودگی کو برقرار رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا: ایک بار پھر رہبرِ معظم انقلاب کی نہایت سنگین اور ناقابلِ برداشت شہادت پر امتِ اسلام اور ان کے محترم خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کئی برسوں کی خدمات کے بعد راہِ دین میں بابرکت شہادت کو قبول کیا اور اب وہ حضرت سید الشہداء اور امام حسن بن علی علیہما السلام کے دسترخوانِ کرم کے مہمان ہیں۔

آیت اللہ جوادی آملی نے مزید کہا: ہم ان عظیم فوجی کمانڈروں اور رہنماؤں کی شہادت کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں۔ اسی طرح اپنے دیگر شہید ہم وطنوں کی شہادت کو بھی مبارک سمجھتے ہیں جنہوں نے اسلام اور اسلامی وطن کی حفاظت کے لیے قربانی دی اور شہادت کی سعادت حاصل کی۔

انہوں نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی حدیث "مَن قُتِلَ دُونَ مالِهِ ظُلما فهُو شَهیدٌ" کو نقل کرتے ہوئے کہا: یہ دینی منطق ہے کہ جب ایک شخص نے امام معصوم علیہ السلام سے پوچھا کہ "اگر کوئی شخص ہمارے مال، سرزمین اور خاک پر حملہ کرے تو کیا کریں؟" تو امام علیہ السلام نے فرمایا: "فاقتُله دَمُه علَیََّ" یعنی "اسے قتل کر دو، اس کا خون میرے ذمہ"۔ تو آج صیہونیوں اور ٹرمپ جیسوں کا خون بہانا بھی بالکل اسی طرح ہے۔ اس وقت امام زمانہ (عج) کا پیغام یہ ہے: “صہیونیوں اور ظالم امریکہ کے خلاف جنگ کرو، اس کا خون میرے ذمہ”۔

اس مرجع تقلید نے میناب کے اسکول کے معصوم بچوں اور دیگر شہید ہونے والے بچوں کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ان ننھے بچوں نے کم عمری میں ہی شہادت کا ذائقہ چکھ لیا۔ ہم ان کے معزز خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ ان سب کا حشر شہدائے کربلا اور راہِ حق کے شہیدوں کے ساتھ ہو۔

انہوں نے کہا: جو شخص راہِ حق اور دین کی خاطر شہید ہوتا ہے وہ تمام انبیاء کے ساتھ محشور ہوگا۔

آیت اللہ جوادی آملی نے کہا: میں نے کئی بار ان میزائل ساز عزیزوں کے بارے میں کہا ہے “سلام اللہ علیہ”۔ چونکہ یہ لوگ امام زمانہ (عج) کے بہترین مددگاروں میں سے ہیں، جس طرح ائمہ علیہم السلام کے خاص اصحاب ان کے مددگار تھے، اسی طرح یہ اپنے رہبر، اسلامی جمہوریہ ایران اور ملت کے مددگار ہیں۔

انہوں نے آخر میں اسلامی معاشرے میں اتحاد برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا: ہم اس وقت ایک بڑے امتحان کے قریب ہیں لہٰذا ہمیں مکمل طور پر اتحاد اور یکجہتی کو محفوظ رکھنا ہوگا۔ اگر اس وقت کچھ مشکلات ہیں تو آگے بے شمار کامیابیاں موجود ہیں۔ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ دشمن ہماری سرزمین کو تقسیم کرنا چاہتا ہے جبکہ یہ خاک ہمارے لیے عزت، آبرو اور جان کی حیثیت رکھتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha