اتوار 8 مارچ 2026 - 06:15
رہبر معظم کی شہادت عالمی حالات کو امتِ مسلمہ کے حق میں بدل دے گی / امریکہ کو مغربی ایشیا سے نکال دیا جائے گا

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین سید مفید حسینی کوہساری نے کہا ہے کہ امام خامنہ ای کی شہادت امتِ اسلامی کے لیے نئے افق کھولے گی اور اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ امریکہ کو مغربی ایشیا کے خطے سے نکال دیا جائے گا جبکہ اسرائیل کی نابودی کا عمل تیز ہو جائے گا اور اس کا وقت بہت قریب آ جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے حوزہ علمیہ ایران کے بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید مفید حسینی کوہساری نے حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ایؒ کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور کہا: ہمارے شہید امام نئی دنیا کے معمار اور عصرِ حاضر کی تاریخ کی ایک انتہائی مؤثر شخصیت تھے۔ یہ وہ دور ہے جب دنیا ایک بڑے تاریخی موڑ سے گزر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ایسے تاریخی مرحلے پر رہبرِ انقلاب کی شہادت دنیا کی نئی تبدیلیوں کی رفتار کو تیز کرنے کا ایک اہم موڑ ثابت ہوگی۔ یقیناً انقلاب اسلامی کے سید الشہداء کی شہادت کے نتیجے میں ہم عالمی حالات میں نئے تعلقات اور نئی تبدیلیوں کا مشاہدہ کریں گے۔

حجت الاسلام والمسلمین کوہساری نے کہا: رہبرِ معظم انقلاب کی شہادت کا نتیجہ یہ ہوگا کہ امریکہ کو مغربی ایشیا کے خطے سے نکال دیا جائے گا اور اس الٰہی رہبر کی شہادت اسرائیل کی نابودی کو تیز کرے گی اور اس وقت کو بہت قریب لے آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا: رہبرِ معظم کی شہادت امریکی طاقت کے ٹائی ٹینک جہاز کے ڈوبنے کا سبب بنے گی، اس کی سپر پاور کی ہیبت کو ختم کر دے گی اور مغربی تہذیب کے ثقافتی، فکری، معرفتی، اخلاقی اور سیاسی زوال کا باعث بنے گی۔

حوزہ علمیہ ایران کے بین الاقوامی امور کے سربراہ نے کہا: اگرچہ ہم ایک بے مثال عالمی اور بین الاقوامی شخصیت کے فقدان پر غمزدہ اور سوگوار ہیں لیکن رہبرِ معظم انقلاب جس طرح اپنی حیات میں ایک منفرد، مؤثر اور فیصلہ کن شخصیت تھے، اسی طرح ان کی شہادت بھی عالمی حالات پر گہرا اثر ڈالے گی۔

انہوں نے آخر میں کہا: رہبرِ معظم کی شہادت کے بعد امتِ مسلمہ کے لیے نئے افق روشن ہوں گے اور ان کا پاک خون عالمِ اسلام اور محاذِ مقاومت کے لیے بہت سی فتوحات کا باعث بنے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha