حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر مدرسہ الامام المنتظر و مدیر مدینۃ العلم ٹرسٹ حجت الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جس کا متن حسبِ ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ وانا الیہ راجعون
ولی امر مسلمین قائد عظیم الشان امت اسلامی اور اس دور میں اسلام ناب محمدی کے علمبردار حضرت آیت اللہ العظمی امام سید علی حسینی خامنہ ای قدس اللہ نفسہ الزکیہ کی جانسوز شہادت اور ان کے ساتھ سپاہ اور فوج کے بعض عالی عہدیدار اور رہبر معظم کے بعض اہل خانہ کے افراد نیز غیور ملت کے بچے، مرد اور خواتین کی شہادت کے موقع پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ارواحنا لہ الفدا کی بارگاہ میں تعزیت عرض کرتا ہوں نیز تمام اہل ایمان اور محبین رہبر شہید کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔
امریکی اور صہیونی دشمن جان لیں کہ قائد امت کی شہادت ان لوگوں کے لیے ابدی ذلت و رسوائی کاباعث بنے گی۔ یہ لوگ اپنی ناکام کوششوں کے ذریعہ ان کی راہ اور مقصد میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے بلکہ شہادتوں کا یہ سفر اس راہ کو آگے بڑھائے گا۔ بالاخص رہبر شہید کا خون اس راہ کو زندہ رکھنے اور آگے بڑھانے میں موثر واقع ہو گا بلکہ امتِ اسلام اور راہِ حق کے مجاہدین مجاہدِ کبیر، قائدِ امت کے عظیم مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
بلاشک رہبر شہید کا مشن اور مکتب "چراغِ ہدایت" ہے جو حضرت ولیعصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور تک قائم رہے گا۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سید محمدحسن نقوی۔ مدیر مدرسہ الامام المنتظر و مدیر مدینہ العلم ٹرسٹ









آپ کا تبصرہ