حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای شہید رضوان اللہ تعالی علیہ کی یاد اور ان کی بلندی درجات کے لئے جامعہ الکوثر میں مجلس ترحیم منعقد کی گئی۔ اس عظیم الشان اجتماع سے علامہ شیخ محمد شفاء نجفی قبلہ نے خطاب فرمایا آپ نے اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کے مقابل ایران کے جوابی اقدامات کو نافقط ایرانی سرزمین بلکہ دیگر اسلامی ممالک کی جغرافیائی حدود کو "گریٹر اسرائیل" کے ناپاک صیہونی منصوبے سے بچانے کی کوشش قرار دیا۔آپ نے فرمایا کہ یہ جنگ شیعیت کی بجائے بقائے عالم۔اسلام کی جنگ ہے جس کا اعتراف ماضی میں سرگرم عمل رہنے والے شیعہ مخالف حلقے بھی کر رہے ہیں۔آپ نے فرمایا کہ رہبر معظم وہ حقیقی عاشق شہید کربلا تھے جنہوں نے ظالم طاقتوں کے مقابل سر جھکانے سے انکار کرتے ہوئے بہادری سے جان دینا گوارا کی۔
مجلس ترحیم کے اختتام پر رہبر معظم اور دیگر شہدا کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی
مجلس ترحیم میں سفیر ایران در پاکستان عزت مآب رضا امیری مقدم اور ان کے اراکین وفد کے علاوہ قائد محترم علامہ ساجد نقوی قبلہ، علامہ افتخار حسین نقوی قبلہ، علامہ عارف واحدی قبلہ،مجلس وحدت المسلمین کے علامہ اقبال رضوی قبلہ ،اساتذہ کرام و طلاب جامعہ الکوثر و جامعہ اہلبیت، راولپنڈی و اسلام آباد کے جید علما کرام اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ آقائے نقاش الحسنین نے نقابت کے فرائض بہ حسن خوبی ادا کئے۔









آپ کا تبصرہ