جمعرات 5 مارچ 2026 - 14:02
نجف اشرف: ہندوستانی طلابِ کرام کی رہبرِ معظم کی شہادت پر تعزیت

حوزہ/ حوزۂ علمیہ نجف اشرف (عراق) میں مقیم ہندوستانی طلابِ کرام نے رہبرِ معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت پر ان کے دفتر میں حاضر ہو کر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور وہاں موجود ذمہ داران و اہلکاروں کی خدمت میں تعزیت و پُرسہ پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزۂ علمیہ نجف اشرف (عراق) میں مقیم ہندوستانی طلابِ کرام نے رہبرِ معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت پر ان کے دفتر میں حاضر ہو کر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور وہاں موجود ذمہ داران و اہلکاروں کی خدمت میں تعزیت و پُرسہ پیش کیا۔

اس موقع پر ہندوستانی طلاب نے رہبرِ معظم کی علمی، انقلابی اور بصیرت افروز خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پوری امتِ مسلمہ خصوصاً مظلوموں کی رہبریت کرتے ہوئے استکبارِ عالمی کے مقابلے میں استقامت اور شجاعت کی مثال قائم کی۔

طلابِ کرام نے اس بات پر زور دیا کہ رہبرِ معظم کی شہادت امتِ مسلمہ کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے، تاہم ان کی فکر، پیغام اور مقاومت کا راستہ ہمیشہ زندہ رہے گا۔ انہوں نے عہد کیا کہ وہ شہید رہبر کے افکار و نظریات کو آگے بڑھاتے ہوئے امتِ مسلمہ کے اتحاد اور بیداری کے لیے اپنی علمی و دینی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر شہید رہبرِ انقلاب کے بلند درجات اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و سربلندی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha