جمعہ 6 مارچ 2026 - 16:03
قم المقدسہ میں دفترِ نمائندگیِ ولیِّ فقیہ کے زیرِ اہتمام رہبرِ معظم کی شہادت کی پہلی شبِ جمعہ پر قرآن خوانی اور مجلسِ ترحیم

حوزہ/ دفترِ نمائندگیِ ولیِّ فقیہ برائے ہند اور علمائے ہند کی جانب سے رہبرِ معظم کی شہادت کی پہلی شبِ جمعہ کے موقع پر قم المقدسہ میں قرآن خوانی، مدحِ امام حسن مجتبیٰؑ اور مجلسِ ترحیم کا پُراثر پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں علمائے کرام، طلاب اور عاشقانِ ولایت نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جبکہ خواتین کے لئے بھی علیحدہ انتظام کیا گیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفترِ نمائندگیِ ولیِّ فقیہ برائے ہند اور علمائے ہند کی جانب سے رہبرِ معظم کی شہادت کی پہلی شبِ جمعہ کے موقع پر قم المقدسہ میں قرآن خوانی، مدحِ امام حسن مجتبیٰؑ اور مجلسِ ترحیم کا پُراثر پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں علمائے کرام، طلاب اور عاشقانِ ولایت نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جبکہ خواتین کے لئے بھی علیحدہ انتظام کیا گیا تھا۔

قم المقدسہ میں دفترِ نمائندگیِ ولیِّ فقیہ کے زیرِ اہتمام رہبرِ معظم کی شہادت کی پہلی شبِ جمعہ پر قرآن خوانی اور مجلسِ ترحیم

شرکاء نے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے ذریعے رہبرِ معظم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب کا آغاز قاریِ محترم جناب محمد عسکری شاکری کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا، جبکہ فاتحہ خوانی کے دوران قاری گلزار حسین بشارتی اور قاری آصف علی آصفی نے بھی تلاوت کی سعادت حاصل کی۔

پروگرام میں شعرائے کرام مولانا عرفان عالم پوری اور مولانا عامر عباس نوگانوی نے اپنے منظوم کلام کے ذریعے اہل بیتؑ کی محبت اور رہبرِ معظم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

قم المقدسہ میں دفترِ نمائندگیِ ولیِّ فقیہ کے زیرِ اہتمام رہبرِ معظم کی شہادت کی پہلی شبِ جمعہ پر قرآن خوانی اور مجلسِ ترحیم

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام مولانا ظفر عباس رضوی نے امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اہل بیت علیہم السلام کی حیاتِ مبارکہ انسانیت کے لئے کامل نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسنؑ کی سیرت ہمیں صلح، حکمت اور امت کے وسیع تر مفاد کو مقدم رکھنے کا درس دیتی ہے، اور تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ آپؑ کی صلح درحقیقت اسلام کے تحفظ اور امت کے اتحاد کے لئے ایک عظیم حکمت عملی تھی۔

قم المقدسہ میں دفترِ نمائندگیِ ولیِّ فقیہ کے زیرِ اہتمام رہبرِ معظم کی شہادت کی پہلی شبِ جمعہ پر قرآن خوانی اور مجلسِ ترحیم

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دور میں بھی ہمیں سیرتِ معصومینؑ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے حق و باطل کی پہچان کے ساتھ ظلم کے مقابل ثابت قدم رہنا چاہئے۔

مولانا ظفر عباس رضوی نے اپنے خطاب میں رہبرِ معظم کی شخصیت اور افکار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام، امت مسلمہ اور مظلوموں کے دفاع کے لئے وقف کر دی۔ ان کا کردار استقامت، بصیرت اور ظلم و استکبار کے مقابل بے خوف قیام کی روشن مثال تھا۔

قم المقدسہ میں دفترِ نمائندگیِ ولیِّ فقیہ کے زیرِ اہتمام رہبرِ معظم کی شہادت کی پہلی شبِ جمعہ پر قرآن خوانی اور مجلسِ ترحیم

انہوں نے کہا کہ رہبرِ معظم کی شہادت امت مسلمہ کے لئے ایک عظیم سانحہ ہے، تاہم ان کی فکر، انقلابی بصیرت اور راہِ مقاومت ہمیشہ زندہ رہے گی۔ ہمیں چاہئے کہ ہم ان کے افکار اور اہداف کے ساتھ اپنے عہد کو تازہ کریں اور ظلم و استکبار کے خلاف اسی استقامت کے ساتھ میدان میں کھڑے رہیں۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے رہبرِ معظم کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha