پیر 2 مارچ 2026 - 20:15
آیت اللہ العظمیٰ علی خامنہ ای کی شہادت سے امت مسلمہ یتیم ہو گئی

حوزہ/ صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ فلسطینی عوام کا سرپرست وغمگسار، استکباری طاقتوں کا دشمن اس دنیا سے رخصت ہوا،ہم ایرانی قوم کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ یتیم ہو گئی، فلسطینی عوام کا سرپرست و غمگسار اور استکباری طاقتوں کا دشمن اس دنیا سے رخصت ہوا ۔ہم ایرانی قوم کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا آیت اللہ خامنہ ای صرف ایران ہی نہیں پوری دنیا کے مسلمانوں بلکہ انسانوں کے رہبر تھے۔ انہوں نے اپنے رویے اور پالیسیوں سے یہ ثابت کیا کہ ایران امت مسلمہ کی نمائندگی کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا آیت اللہ خامنہ ای نہ صرف سیاسی بلکہ علمی شخصیت تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha