وفاق المدارس شیعہ پاکستان
-
توحید اصل دین اور احساس ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ سربراہ وفاق المدارس شیعہ پاکستان نے خطبہ نماز جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ نماز کا مطلب ہر روز اللہ کو سلام کرنا ہے، مومن کی علامت اللہ کے ساتھ شدید ترین محبت ہے، توحید کے بعد پہلا حکم نماز کا دیا گیا ، نماز اللہ کا ذکر ہے۔
-
امام خمینیؒ کے پاکیزہ کردار نے علماء کی عزت میں اضافہ کیا ہے، علامہ افضل حیدری
حوزہ/ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ نے کہا کہ امام خمینی تقوی و پرہیز گاری کی اس منزل پر تھے کہ بانی انقلاب کی تعریف کے لئے مولوی یا شیعہ ہونا ضروری نہیں بلکہ صرف منصف مزاج انسان ہونا چاہیے۔
-
جب ہر طرف سے مایوسی ہوتی ہے تو فقط اللہ کا سہارا کام آتا ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ دار بھی جب دولت کی وجہ سے اللہ کو بھول جاتے ہیں تو مصیبتوں میں اللہ کو یاد کرتے ہیں۔اللہ مال و دولت دے کر بھی آزماتا ہے اور فقر و تنگدستی سے بھی امتحان لیتا ہے۔
-
شیطان گناہوں میں رچ بس جانے والوں کو گمراہ کرتا ہے، آیت اللہ ریاض نجفی
حوزہ/ سربراہ وفاق المدارس شیعہ پاکستان نے جامع علی مسجد جامعۃ المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ شیطان ہرگز نبی ، رسول کو گمراہ نہیں کر سکتا بلکہ اپنے دوستوں، پیروی کرنے والوں ، گناہ گاروں کو گمراہ کرتا ہے۔ان گناہ گاروں کے دل و دماغ پر سوارہو جاتاہے جو گناہوں میں رچ بس جاتے ہیں۔
-
پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں آج عید منائی جائے گی، وفاق المدارس شیعہ پاکستان
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ افضل حیدری نے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی سے رابطہ ہوا، انہوں نے فرمایا کہ روئت ہلال کے تعلق سے قابل اعتماد شواہد موصول ہوئے ہیں۔لہذا آج مورخہ 13 مئی 2021 بروز جمعرات یکم شوال اور عید ہے۔
-
مدارس دینیہ کی آزادی اور خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، علامہ محمد افضل حیدری
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری و مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور نے کہا کہ مکتب اہل بیت علیہم السلام غیر ضروری محاذ آرائی کے حق میں نہیں۔ہمارے مدارس مدتوں سے تعلیمات قرآن و حدیث اور سیرت معصومین علیہم السلام کے فروغ کے عظیم مشن میں مشغول ہیں۔وفاق المدارس الشیعہ نے ہمیشہ حکومت سے کئے گئے معاہدوں پر عمل کیا۔
-
اللہ کا کثرت سے ذکر درحقیقت قوت و طاقت کی علامت ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے سربراہ نے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص خدا کی طرف متوجہ رہتا ہے وہ گناہ، معصیت اور غلطیاں نہیں کرتاکیونکہ اسے علم ہے کہ اللہ ہر وقت دیکھ رہا ہے۔
-
حضرت آیت اللہ سید محمد ضیاءآبادی مکتب تشیع کے عظیم مجتہد اور حوزہ کے برجستہ اساتید اور عظیم مفسر قرآن تھے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی
حوزہ/ آیت اللہ ضیاء آبادی کی وفات ایک خلا ہے جو صدیوں پورا نہیں ہوسکے گا صنف روحانیت انکی قومی مذہبی انقلابی و حوزوی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
-
قیامت کے دن گمراہ لوگوں کا یہ عذر قبول نہیں کیا جائے گا کہ انہیں غلط رہبروں نے راہِ حق سے ہٹادیا تھا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ میں آیت اللہ حافظ ریاض نجفی نے فرمایا کہ تعلیم کامقصد اخلاق، کرداراور اچھی تربیت ہونا چاہیے، مفیدتحریر، کتاب، درخت یا رفاہِ عامہ اور اچھی تربیت یافتہ اولاد اچھی آخرت کے لئے نصیحتیں ہیں۔