حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت الله شیخ محمد اسحاق فیاض نے رہبرِ معظم انقلاب اسلامی کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ جس کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
إِنّا لِلّٰهِ وَإِنّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
رہبرِ انقلابِ جمہوری اسلامی ایران حضرت آیت اللہ خامنہای قدس سرہ الشریف کی دشمنانِ اسلام و مسلمین کے ہاتھوں شہادت کی خبر نے گہرے رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ وہ ان طویل برسوں کے دوران ملتِ ایران اور مسلمانوں کے لیے ایک دانا، مدبر اور مخلص رہنما رہے۔
میں اس عظیم اور دل خراش سانحہ پر حضرت ولیِ عصر ارواحنا فداہ، علمائے کرام، ایران کے معزز عوام اور اس بزرگ مرحوم کے تمام چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ اس بزرگ ہستی کو اپنی رحمت و مغفرت سے نوازے، انہیں ان کے پاکیزہ اجداد کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے تمام چاہنے والوں خصوصاً اہلِ خانہ اور فرزندانِ گرامی کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔
وَلا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ
محمد اسحاق فیاض
نجف اشرف
11 رمضان المبارک 1447 ہجری قمری









آپ کا تبصرہ