اتوار 1 مارچ 2026 - 15:37
رہبر معظم کی مظلومانہ شہادت، امریکہ و اسرائیل کی نابودی کا باعث بنے گی، علامہ سید احمد اقبال رضوی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے امام خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر معظم کی مظلومانہ شہادت، امریکہ و اسرائیل کی نابودی کا باعث بنے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے امام خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہبر معظم کی مظلومانہ شہادت، امریکہ و اسرائیل کی نابودی کا باعث بنے گی۔

انہوں نے ولی امر مسلمین جہاں حضرت آیت الله العظمیٰ امام سید علی حسینی خامنہ ای کی مظلومانہ شہادت پر امام زمانہ عجل الله تعالیٰ فرجہ الشریف، مراجع کرام اور پوری قوم کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان رہبر معظم کی شہادت پر چالیس روز کے سوگ کا اعلان اور امریکہ و اسرائیل کی اس بربریت پر ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتی ہے۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ رہبر معظم آیت الله العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کی مظلومانہ شہادت، ان شاءاللہ امریکہ و اسرائیل کی نابودی کا باعث بنے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حق کا پرچم بلند رہے گا، شہادت سے ایرانی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کا عزم مزید مستحکم ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha