بدھ 4 مارچ 2026 - 05:48
ایران اپنا دفاع جاری رکھے گا / امریکی و صیہونی اقدامات جنگی اور غیر انسانی جرائم ہیں

حوزہ / امیر سعید ایروانی نے اس عالمی ادارے کے رکن ایک خود مختار ملک کے اعلی ترین عہدیدار کو شہید کرنے کے اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور حکومتوں کی برابری کے اصول پر براہ راست حملہ قرار دیا اور کہا کہ یہ طرزعمل پورے بین الاقوامی نظام کو خطرے میں ڈالتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا: امریکا اور اسرائيلی حکومت نے عمداً عام شہریوں، غیر فوجی بنیادی ڈھانچوں، اسکولوں، اسپتالوں، ہلال احمر کے مراکز اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا: امریکا اور صیہونی حکومت نے اپنی جارحیت کے پہلے ہی دن ایران کے شہر میناب میں گرلز اسکول پر حملہ کیا جس میں 165 اسکولی بچیاں شہید ہوگئيں اور اسی دن صوبہ قزوین کے علاقے آبیک میں ایک اسکول پر بھی حملہ کیا۔ جس کی کوئی قانونی توجیہ نہیں ہے۔

امیر سعید ایروانی نے کہا: یہ سبھی جارحانہ اقدامات جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم ہیں جن پر اقوام متحدہ خاموشی نہیں اختیار کر سکتا۔

ایران اپنا دفاع جاری رکھے گا / امریکی و صیہونی اقدامات جنگی اور غیر انسانی جرائم ہیں

انہوں نے کہا: ایران اقوام متحدہ کے منشور کی دفعہ 51 کے مطابق اپنے دفاع کا قانونی حق استعمال کررہا ہے اور ہمارے جوابی حملے، قانونی ، ضروری اور مناسب ہیں۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا: ہم دشمنوں کے صرف فوجی مراکز اور ٹھکانوں کو نشانہ بنارہے ہیں، غیر فوجیوں اور پڑوسی ملکوں کے مفادات پر حملہ نہیں کررہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha