اتوار 1 مارچ 2026 - 15:21
علامہ سید حسنین عباس گردیزی: خطے میں امریکہ اور اس کے حواریوں کے لیے اب کوئی جائے امن نہیں رہے گی

حوزہ/ مجلسِ علمائے مکتبِ اہل بیت پاکستان کے صدر نے عالمی دہشتگرد اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اسلامی جمہوریہ ایران پر جارحیت کر کے رہبرِ انقلابِ اسلامی کو نشانہ بنانے کے صیہونی اور امریکی گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علمائے مکتبِ اہل بیت پاکستان کے صدر نے عالمی دہشتگرد اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اسلامی جمہوریہ ایران پر جارحیت کر کے رہبرِ انقلابِ اسلامی کو نشانہ بنانے کے صیہونی اور امریکی گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے رہبر و پیشوا حضرت آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو نشانہ بنا کر امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ریڈ لائنز کو توڑ دیا ہے، لہذا خطے میں امریکہ اور اس کے حواریوں کے لیے اب کوئی جائے امن نہیں رہے گی۔

علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حملوں نے خطے کے امن کو تباہ کردیا ہے، کہا کہ یہ کھلی جارحیت نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس ظلم، بربریت اور طاقت کے ناجائز استعمال کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ طاقت کے نشے میں کی جانے والی ایسی کاروائیاں ہمیشہ تباہی، عدم استحکام اور بے گناہ لوگوں کی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتی ہیں۔ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہر باشعور اور باضمیر انسانوں کا فرض ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha