بدھ 13 مئی 2026 - 18:52
"امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد" کا نعرہ طاغوت سے بیزاری کی علامت ہے

حوزہ / حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے مقرر نے کہا: آج لوگوں کا سڑکوں پر آنا اور "اللہ اکبر" کا نعرہ لگانا "یومن باللہ" کا اظہار ہے اور "مرگ بر امریکا و مرگ بر اسرائیل" کا نعرہ "یکفر بالطاغوت" کا مظہر ہے۔ اگر ہم یہ دو بازو رکھتے ہیں تو کوئی طاقت ہمارے سامنے نہیں ٹھہر سکتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام علی کلاتہ نے حرم مطہر حضرت معصومہ (س) میں نماز مغرب و عشاء سے قبل خطاب کے دوران دہہ کرامت کے ایام کی مبارکباد اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے سورہ انعام کی آیت نمبر ۵۴ سے استناد کرتے ہوئے مزید کہا: یہ آیت ائمہ معصومین علیہم السلام کی زیارت کا قرآنی پشتوانہ ہے۔ اگر کوئی مومن پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات میں ان کی خدمت میں حاضر ہوتا یا آپ کی رحلت کے بعد آپ کے مزار پر حاضر ہوتا تو خداوند متعال نے کو حکم دیا ہے کہ اسے سلام کریں اور یہ سلام احترام اور ادب کی علامت ہے۔

حجت الاسلام کلاتہ نے کہا: خداوند عالم اس آیت کے آخر میں فرماتا ہے کہ میں نے اپنی رحمت ان لوگوں پر واجب کر دی ہے جو میرے اولیاء کی زیارت کرتے ہیں۔ نیز اگر زائر کا کوئی گناہ ہو تو وہ توبہ اور اصلاح کے بعد "إِنَّهُ غَفُورٌ رَحِیمٌ" کے مشمول ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا: امام رضا علیہ السلام نے ایک روایت میں فرمایا کہ ہر امام کے اپنے دوستوں اور شیعوں پر ایک عہد ہوتا ہے اور عہد کی وفا کی نشانیوں میں سے ایک ان کی قبروں کی زیارت کرنا ہے۔ جو لوگ آج حرم ائمہ اطہار علیہم السلام میں حاضر ہوتے ہیں، وہ درحقیقت اپنے امام کے ساتھ اپنے عہد کو پورا کر رہے ہیں اور خداوند نے ان کا اجر قیامت میں محمد و آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہم نشینی قرار دیا ہے۔

حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے خطیب نے اپنے خطاب کے آخر میں میناب کے شجرہ طیبہ اسکول میں ۱۶۸ بچوں کی مظلومانہ شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دشمن فوجی جنگ سے ناامید ہو کر دوسری سازشیں کرتا ہے لیکن ہمیں غافل نہیں ہونا چاہیے۔ جس طرح خداوند نے طبس میں ریت کا طوفان اور اصفہان میں اپنی غیبی مدد اپنے بندوں کی مدد کے لیے بھیجی، اسی طرح آج بھی استقامت اور دشمن شناسی کے ساتھ حتمی فتح جبهہ مقاومت کی ہوگی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha