ہفتہ 9 مئی 2026 - 20:43
عوام کا اتحاد آبنائے ہرمز اور ایٹم بم سے کہیں زیادہ طاقت رکھتا ہے

حوزہ/ حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے خطیب نے کہا: امریکہ اور صیہونی حکومت نے ہمارے ملک میں تفرقہ ڈالنے کے لیے بہت زیادہ خرچ اور کوششیں کی ہیں۔ اتحاد و یکجہتی آبنائے ہرمز اور ایٹم بم سے زیادہ مضبوط عامل ہے جبکہ اختلاف ہمیں ایک دوسرے کے مقابل کھڑا کر دیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ فرحزاد نے اپنے خطاب کے دوران کہا: ذوالقعدہ کا مہینہ حرام مہینوں میں سے ہے لہذا لڑائی جھگڑے، اختلاف اور تفرقہ کو اس مہینے میں چھوڑ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا: اس مہینے کا محور امام رضا علیہ السلام ہیں، اس مہینے میں امام رضا علیہ السلام کی بہن کی ولادت، امام رضا علیہ السلام کی ولادت، ایک روایت کے مطابق امام رضا علیہ السلام کی شہادت، دحو الارض اور امام جواد علیہ السلام کی شہادت واقع ہوئی ہے۔

حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے مقرر نے امام رضا علیہ السلام کی ایک حدیث بیان کرتے ہوئے کہا: خدا اور پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سب سے قریب وہ لوگ ہیں جو جب دوسروں تک پہنچتے ہیں تو سلام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: بدترین صفت اور اخلاق تکبر اور گھمنڈ ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سلام کرنا انسان میں تکبر اور گھمنڈ کو ختم کر دیتا ہے۔

حجت الاسلام فرحزاد نے کہا: دشمن کا سب سے بڑا ہتھیار اختلاف ہے، جو لوگ تفرقہ اور اختلاف کی دعوت دیتے ہیں یا تو وہ سو فیصد دشمن کے کارندے ہیں یا مکمل طور پر جاہل ہیں۔

انہوں نے امیرالمومنین علیہ السلام کی ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: خبردار تمہارے درمیان تفرقہ نہ پڑے کیونکہ یہ شکست کا سبب بنتا ہے اور جان لو کہ اللہ کا ہاتھ جماعت کے ساتھ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha