حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو میں امام جماعت مسجد حجتیہ شہر ری حجت الاسلام سید نظام الدین امامی نے مسجد حجتیہ کی سرگرمیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: یہ مسجد ہمیشہ لوگوں کی خدمت، انقلابی سرگرمیوں اور فتنہ پردازوں کے خلاف مصروف عمل رہی ہے۔
انہوں نے ملت ایران کی انقلاب اسلامی اور ملک کے دفاع اور امریکی صیہونی دشمنوں کے خلاف سڑکوں پر بڑے پیمانے پر موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ملت ایران کی 66 راتوں کی شجاعانہ موجودگی اور شہادت طلبی، استقامت اور بصیرت کا اہم اور اسٹریٹجک پیغام عالمی استکبار اور اس سے وابستہ عرب ممالک تک پہنچا رہی ہے۔
امام جماعت مسجد حجتیہ نے عالمی استکبار کی مکمل تباہی تک ملت ایران کی رات کی اجتماعی تقریبات کے تسلسل پر زور دیتے ہوئے کہا: ملت ایران ولی فقیہ کی اتباع اور اتحاد و یکجہتی کے سائے میں دشمنوں کے سامنے کھڑی ہے اور اجازت نہیں دے گی کہ ملک کی ایک بالشت بھی اجنبیوں کے ہاتھ لگے۔
حجت الاسلام امامی نے ملک کے انقلاب اسلامی اور ملک کے دفاع میں ایرانی قومی جذبے اور شعور پر زور دیتے ہوئے کہا: ولی فقیہ کی اطاعت ملت ایران کی فتح کا راز ہے لہذا ہم سب کو حضرت آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کی اطاعت کرتے ہوئے امام خمینی اور شہید رہبر انقلاب اسلامی کا راستہ جاری رکھنا چاہیے۔









آپ کا تبصرہ