جمعرات 19 فروری 2026 - 06:36
اتحاد و وحدت دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں "بنیانِ مرصوص" کی طرح ہے

حوزہ / آیت اللہ قربان علی دری نجف‌آبادی نے ایرانی اقتدار میں قومی وحدت کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا: عظیم ایرانی قوم کا اتحاد اور ایمان، استکبار اور صہیونیت کی سازشوں کے سامنے ایک ناقابلِ نفوذ رکاوٹ ہے اور یہ ملکی مسلح افواج کے لیے مضبوط پشت پناہی بھی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ قربان علی دری نجف‌آبادی قومی وحدت کو ملک کی مسلح افواج کا سب سے بڑا سرمایہ اور سہارا قرار دیتے ہوئے کہا: مسلح افواج ملتِ عظیم کے تناور درخت کی شاخیں ہیں اور 22 بھمن 1404 شمسی (11 فروری 2026ء، انقلاب اسلامی کی 47ویں سالگرہ) کی ریلی میں لاکھوں افراد کی شرکت انہیں فخر اور قوت کا وہ احساس دیتی ہے جو ملک کے دفاع کے لیے مضبوط سہارا بنتا ہے۔

انہوں نے حالیہ واقعات اور ملک کو نقصان پہنچانے کی دشمنوں کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دشمنوں نے بارہ روزہ جنگ میں پوری طاقت کے ساتھ اور بائیس سال کی مشق کے بعد ایران کے جوہری مراکز کو نشانہ بنانے کا ارادہ کیا تھا لیکن اللہ کے لطف اور ملت و ذمہ داران کی ہوشیاری نے ان کی تمام مذموم سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

اتحاد و وحدت دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں "بنیانِ مرصوص" کی طرح ہے

آیت اللہ دری نجف‌آبادی نے ماہِ مبارک رمضان کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے عبادت، قرآن اور معنویت کی بہار قرار دیا اور کہا: رمضان ایمان، تقویٰ اور اہلِ بیت علیہم السلام کی محبت کے درخت کو سیراب کرنے کا بے مثال موقع ہے اور شب ہائے قدر، تلاوتِ قرآن اور نماز جماعت کے ذریعے دلوں کو زندہ رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا: ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ معاشرے کا ماحول روزہ داری اور نمازگزاری کا ہو کیونکہ معارفِ الٰہی کی طرف یہ توجہ دشمنوں کے ثقافتی یلغار کے مقابلے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha