منگل 12 مئی 2026 - 14:31
نظامِ اسلامی کی طاقت کا اصل ستون "عوام" ہیں / ہمارا نعرہ قرآن اور راہِ خدا میں موت اور شہادت ہماری آرزو ہے

حوزہ / آیت اللہ دری نجف آبادی نے کہا: دشمن مختلف اقتصادی پابندیوں اور نفسیاتی دباؤ کے ذریعہ ایران کا غیروں پر انحصار ظاہر کرنا چاہتے ہیں لیکن ایران کی باشعور قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ جہادی جذبے اور خود اعتمادی کے ساتھ ہر رکاوٹ پر قابو پا سکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ قربان علی دری نجف‌آبادی نے ایران کے شہر اراک کے عوامی اجتماع میں خطاب کے دوران کہا: ایران نے اپنی اندرونی صلاحیتوں کے سہارے نہ صرف بیرونی دباؤ کے سامنے ہار نہیں مانی بلکہ علمی، صنعتی اور دفاعی شعبوں میں قابل ذکر ترقی بھی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا: نظام اسلامی کی طاقت کا اصل ستون "عوام" ہیں اور عوامی حمایت اور خداوند متعال پر ایمان نے ایران کو دشمنوں کی سازشوں کے خلاف ناقابل شکست بنا دیا ہے۔

آیت اللہ دری نجف آبادی نے کہا: دشمن مختلف اقتصادی پابندیوں اور نفسیاتی دباؤ کے ذریعہ ایران کا غیروں پر انحصار ظاہر کرنا چاہتے ہیں لیکن ایران کی باشعور قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ جہادی جذبے اور خود اعتمادی کے ساتھ ہر رکاوٹ پر قابو پا سکتی ہے۔

انہوں نے مذاکرات کے سلسلے میں ایران کے خط اور ٹرمپ کے جواب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران غنڈہ گردی کی زبان میں بات نہیں کرتا بلکہ وہ طاقتور ہے اور خداوند اور عوامی حمایت کے سہارے بات کرتا ہے۔

صوبہ مرکزی میں نماینده ولی فقیہ نے امریکہ کی ریپبلکن پارٹی، غاصب اسرائیلی حکومت اور دنیا کے آدم خور بھیڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہمارا نعرہ قرآن سے ماخوذ ہے۔ خدا کی راہ میں موت اور شہادت ہماری آرزو ہے اور ہم اس اعزاز کے حصول کے لیے ہمیشہ تیار ہیں لیکن ہم کبھی بھی بھیڑیوں، یزیدیوں، زمانے کے شیاطین اور دنیا کے مجرموں کے آگے جھکیں گے نہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ایران کی طاقت، الہی ایمان، ولائی عقائد، قومی یکجہتی اور اتحاد اور عوام کی ہمیشہ میدان میں موجودگی میں جڑی ہوئی ہے اور ان چار ستونوں نے ملک کو اتنا مضبوط کر دیا ہے کہ ہم کسی بھی غنڈے اور ظالم کے آگے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha