منگل 27 جنوری 2026 - 08:00
آیت اللہ دری نجف آبادی کا معاشی بدعنوانی کے مرتکبین کے خلاف سخت کارروائی پر تاکید

حوزہ / آیت اللہ دری نجف آبادی نے بانوانِ فاطمی کے مشارکتی وقف کے اجلاس میں اعیادِ شعبانیہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اور دہشت گردی کے شہداء کی یاد کو گرامی رکھتے ہوئے معاشی بدعنوانی پر شدید تنقید کی اور نگران و عدالتی اداروں سے بدعنوان عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور نظامِ ادائیگی میں اصلاح کا مطالبہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ ولی فقیہ صوبہ مرکزی آیت اللہ دری نجف آبادی نے ایران کے شہر اراک میں «بانوان فاطمی» کے عنوان سے منعقدہ ایک اجلاس میں اعیادِ شعبانیہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے حالیہ دہشت گردانہ واقعات کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے معاشی بدعنوانی کی جڑوں اور بدعنوان عناصر کے خلاف سنجیدہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے 12 جنوری 2026ء کی ریلی میں عوام کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے بابرکت مہینوں میں خودسازی اور خداوند متعال کی طرف توجہ کی اہمیت پر زور دیا اور ان ایام میں دعا اور ذکر کی تلقین کی۔

نمائندہ ولی فقیہ صوبہ مرکزی نے سورۂ ماعون کا حوالہ دیتے ہوئے سماجی اور معاشی رویّوں پر تنقید کی اور کہا: اس سورہ میں ان لوگوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو دین کو جھٹلاتے ہیں یتیم کو دھتکارتے ہیں اور مسکین کو کھانا کھلانے کی کوشش نہیں کرتے۔

آیت اللہ دری نجف آبادی نے بدعنوانی سے نمٹنے کا بنیادی حل متدین اور ہمدرد منتظمین کی تقرری کو قرار دیتے ہوئے کہا: باصلاحیت اور مخلص منتظمین ہی غبن اور کرپشن وغیرہ کو روک سکتے ہیں اور ملکی وسائل کو منصفانہ ٹیکس نظام کی طرف موڑ سکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha