منگل 26 مئی 2026 - 12:45
ہم مظلوم ہیں لیکن ہماری غیرت اور شجاعت اسرائیل کو مٹی میں ملا دے گی

حوزہ / آیت اللہ قربان علی دری نجف آبادی نے ایران کے شہر شازند میں منعقدہ ایک ریلی کے ولایتمدار عوام سے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ مرکزی میں نماینده ولی فقیہ آیت اللہ قربان علی دری نجف آبادی نے امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی یاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: خداوند متعال کا ہدف ایک عظیم اسلامی، قرآنی اور ولائی تہذیب کا قیام ہے۔ یہ عظیم الہی منصوبہ مسلم اقوام کی تدبیر اور ہوشیاری سے عملی ہو گا۔

انہوں نے مغربی اور صیہونی دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگر مغرب، امریکہ اور اسرائیل نہ ہوتے تو آج ہم پراکسی جنگوں اور دنیا کے دیگر حصوں کی عدم تحفظی کا شکار نہ ہوتے۔

آیت اللہ دری نجف آبادی نے کہا: عالمی استکبار اور بین الاقوامی صیہونیت پوری طاقت سے اسلامی محاذ کو کمزور کرنے کی کوشش میں ہیں لیکن ہمیں غافل نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں عرفہ کے شب و روز کی فضیلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: کوئی رات عرفہ کی رات کی طرح دعا کی قدر و قیمت نہیں رکھتی۔ ہمیں خود کو قیام حسینی کی گہرائی کو سمجھنے کے لیے تیار کرنا چاہیے۔

آیت اللہ دری نجف آبادی نے کہا: خداوند متعال کا ہدف ایک عظیم اسلامی، قرآنی اور ولائی تہذیب کا قیام ہے۔ یہ عظیم الہی منصوبہ مسلم اقوام کی تدبیر اور ہوشیاری سے عملی ہو گا۔

انہوں نے آخر میں صیہونی حکومت کے میزائل حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دشمن کے میزائل ملت ایران کے ارادوں کو کمزور نہ کر سکے۔ ہم مظلوم ہیں لیکن ہماری غیرت اور شجاعت اسرائیل کو خاک میں ملا دے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha