جمعرات 7 مئی 2026 - 14:56
مغربی تہذیب، ماڈرن اور جدید جاہلیت ہے / معلمین کا فریضہ نئی اسلامی تہذیب کی تعمیر ہے

حوزہ / جامعۃ الزہرا (س) کی مدیر نے مغربی تہذیب کو جدید جاہلیت قرار دیا اور نئی اسلامی تہذیب کے معیار پر نسل کی تربیت میں معلمین کے کردار پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجتمع آموزشی تربیتی ہدی کے معلمین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب حرم معصومہ سلام اللہ علیہا میں منعقد ہوئی جس میں جامعۃ الزہرا (س)کی مدیر محترمہ خانم برقعی اور مجتمع کے مسئولین، ذمہ داران اور معلمین نے شرکت کی۔جامعۃ الزہرا (س) کی مدیر نے اپنے خطاب میں مغربی تہذیب کو جدید جاہلیت قرار دیا اور نئی اسلامی تہذیب کے معیار پر نسلوں کی تربیت میں معلمین کے کردار پر زور دیا۔

انہوں نے ہفتہ معلم کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے شہید اساتذہ اور معلمین بالخصوص شہید آیت اللہ مطہری کی یاد کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا: یہ مقدس مقام علم، ایمان اور تربیت کے درمیان گہرے عہد کی یاد دہانی کراتا ہے یہ تینوں حقیقتیں ہیں جن پر استاد کا اصل فریضہ استوار ہے۔

جامعۃ الزہرا (س) کی مدیر نے امام رضا علیہ السلام کی اس حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ "ہر انسان کا دوست اس کی عقل ہے اور دشمن اس کی جہالت ہے"، کہا: کبھی کبھی علم خود مانع اور تکبر کا باعث بن جاتا ہے لیکن مثبت سوچ اور فکر ہی انسان کو سنوارتی ہے۔

مغربی تہذیب، ماڈرن اور جدید جاہلیت ہے / معلمین کا فریضہ نئی اسلامی تہذیب کی تعمیر ہے

انہوں نے قرآن میں جاہلیت کے تصور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: جاہلیت کوئی خاص زمانہ یا دور نہیں بلکہ ایک فکر و سوچ ہے جو آج ہم مغرب میں دیکھتے ہیں۔ اخلاقی بے راہ روی، اخلاقی ابتری اور خواتین کا آلہ بننا یہ تہذیب نہیں بلکہ جدید جاہلیت ہے، دوسری جاہلیت ہے، اکیسویں صدی کی جاہلیت ہے۔

محترمہ خانم برقعی نے معلمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: کلاس روم صرف کتابوں سے نہیں کھلتے بلکہ کبھی کبھی کلاس روم میں نئی اسلامی تہذیب کی خصوصیات دکھا کر کسی قوم کا مستقبل رقم ہوتا ہے اگر ہم نئی اسلامی تہذیب میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اس تہذیب کے لائق افراد کی تربیت کرنی ہوگی اور اگر کوئی طالب علم جاہلانہ سوچ اور حساب کی غلطی کا شکار ہو تو ہم تہذیب کی توقع نہیں کر سکتے۔

جامعۃ الزہرا (س) کی مدیر نے شہید رہبر کے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہید رہبر نے مسلمان خاتون کا نمونہ ہونا اور انقلاب اسلامی کی طرز کی خاتون کو بخوبی واضح کیا ہے۔

انہوں نے کہا: اب مطیع اور بااختیار خواتین نئے رہبر حضرت آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای سے تجدید عہد کرتے ہوئے خواتین اور خاندان کے میدان میں امامین انقلاب کے مکتب کی کامیابیوں کے راستے کو جاری رکھیں اور اپنی بچیوں کو علم اور اخلاق کے میدان میں مومنہ اور بااختیار طرز زندگی کی تربیت دیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha