جمعہ 8 مئی 2026 - 21:25
معلمی صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ انسانیت کی ہدایت کے لیے ایک الہی ذمہ داری ہے

حوزہ / حوزہ علمیہ قم میں امور طلاب و فارغ التحصیلان کے سرپرست نے کہا: کسی بھی مکتب نے تشیع کی طرح علم اور استاد کے مقام کو اتنی اہمیت نہیں دی جتنی اس مکتب نے دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے حوزہ علمیہ قم میں امور طلاب و فارغ التحصیلان کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین صبور نے "ہفتۂ تجلیل مقام معلم" کے موقع پر گفتگو کے دوران اسلام اور انقلاب اسلامی کے فکری نظام میں اساتذہ کے بلند مرتبے کو بیان کیا اور معلمی کو صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ انسانیت کی ہدایت کے لیے ایک الہی ذمہ داری قرار دیا۔

انہوں نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہونے والی پہلی آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہونے والی پہلی آیات میں پڑھنے کے حکم اور خدا کے نام سے رسالت کا آغاز ہمارے دین کی علمی نوعیت کی علامت ہے۔

حوزہ علمیہ قم میں امور طلاب و فارغ التحصیلان کے سرپرست نے کہا: خداوند متعال نے سورہ جمعہ میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر تزکیہ اور تعلیم کو دو بنیادی ذمہ داریاں قرار دیا تاکہ یہ ظاہر ہو کہ معلمی روح کی پاکیزگی اور معاشرے تک علم کی منتقلی کے سلسلے میں نبوت کے راستے کا تسلسل ہے۔

انہوں نے سورہ مجادلہ کی آیت نمبر 11 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: قرآن کریم صاف صاف ان لوگوں کے درجات جو علم اور اس کی اشاعت سے منسلک ہیں، صاحبان قدرت اور دولت سے بلند تر قرار دیتا ہے کیونکہ حقیقی برتری علم اور اسے منتقل کرنے کی صلاحیت پر منحصر ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین صبور نے علم کے سلسلہ میں اہل بیت علیہم السلام کے طرز عمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: روایات میں علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر واجب قرار دیا گیا ہے اور یہ واجب استاد کے بغیر نامکمل ہے۔ امام جعفر صادق علیہ السلام استاد کے مقام کو عابد سے زیادہ محبوب سمجھتے ہیں اور امیرالمؤمنین علیہ السلام نے اپنے تاریخی جملے "جس نے مجھے ایک حرف سکھایا اس نے مجھے اپنا غلام بنا لیا" سے استاد کے سامنے عاجزی کا درس دیا ہے۔

انہوں نے کہا: دینی تعلیمات کے مطابق علم کی برکت استاد کی تعظیم اور تکریم پر منحصر ہے۔ نیز معصومین علیہم السلام کی نظر میں استاد معاشرے کے روحانی والدین کے طور پر پہچانے جاتے ہیں جن کا انسان پر فکری حیات کا حق ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha