حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین محامی نے زاہدان کے مدرسہ علمیہ امام جعفر صادق (ع) کے اساتذہ سے ملاقات میں روزِ معلم اور شہداء کرام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے تعلیم و تربیت کے عظیم مرتبے پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے حوزہ علمیہ کے اساتذہ کی مخلصانہ کاوشوں کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا: آپ کے کام کی اہمیت یہ ہے کہ دوسرے پیشوں کے برعکس جو بے جان چیزوں سے واسطہ رکھتے ہیں، آپ کا واسطہ انسانوں کے دماغ اور دل سے ہوتا ہے اور امام خمینی (رہ) کی تعبیر اور اسلامی عرفان کی بنیادوں کے مطابق "معلمی حضور اکرم (ص) کے راستے کا تسلسل ہے" اور انسان سازی جیسے کام کی اہمیت کسی بھی دوسرے چیز سے قابلِ قیاس نہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین محامی نے تربیت میں معیاری نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا اور کہا: تربیت کے میدان میں مقدار کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ اصل ہدف انسان کو حقیقی معنوں میں تربیت دینا ہے جیسا کہ مرحوم آیت اللہ شاہ آبادی کے متعدد شاگرد تھے لیکن امام خمینی (رہ) جیسی شخصیت کی تربیت کسی استاد کے کام کو ہمیشہ زندہ رکھنے کے لیے کافی ہے کیونکہ ایک معیاری شخصیت کی تربیت بے شمار خدمات اور تاریخی تبدیلیوں کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
سیستان و بلوچستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے امام خمینی (رہ) کو قوم کے بزرگ معلم کے طور پر متعارف کرایا جنہوں نے زندگی کا ایک نیا طرز بنیاد رکھا اور شہید بہشتی، مطہری، باهنر اور شہدائے محراب کو نمونہِ عمل شخصیات قرار دیا۔









آپ کا تبصرہ