منگل 17 فروری 2026 - 06:00
طلبہ اور اساتذہ کو اپنے طالبِ علم ہونے پر فخر کرنا چاہیے / دنیا معارفِ قرآن و اہلبیت (ع) کی پیاسی ہے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے کہا: رہبر معظم فرماتے ہیں کہ حوزہ کی ایک ذمہ داری تمدنِ اسلامی کے تحقق میں مدد دینا ہے۔ دنیا قرآن اور محمد و آلِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث کے معارف کی پیاسی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر کاشان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے مدرسہ علمیہ آیت اللہ اعتمادی کاشان کے طلبہ کی عمامہ گذاری کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئےکہا: طلبہ اور اساتذہ کو اپنے طالبِ علم ہونے پر فخر کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا: انقلابِ اسلامی تحقق پا چکا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کا عمل جاری ہے اور امتِ واحدۂ اسلامی عظیم تمدنِ اسلامی کو رقم کر سکتی ہے۔

طلبہ اور اساتذہ کو اپنے طالبِ علم ہونے پر فخر کرنا چاہیے / دنیا معارفِ قرآن و اہلبیت (ع) کی پیاسی ہے

حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے کہا: مقامِ معظم رہبری کے مطابق حوزہ کی ایک اہم ذمہ داری تمدنِ اسلامی کے تحقق میں مدد دینا ہے۔ دنیا قرآن اور محمد و آلِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث کے معارف کی پیاسی ہے۔

امامِ جمعۂ کاشان نے کہا: مغربی لبرل ڈیموکریسی ناکامی سے دوچار ہو چکی ہے اور دنیا قرآن اور مکتبِ اہلِ بیت علیہم السلام کے پیغام کے دنیا کے تمام خطّوں تک پہنچنے کی منتظر ہے اور یہ اہم ذمہ داری حوزہ کے طلبہ اور اساتذہ کے کندھوں پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مقامِ معظم رہبر کی پہلی سفارش علم ہے۔ حوزہ‌ علمیہ کے طلبہ کو بھی چاہیے کہ وہ اساتذہ سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی علمی مضبوطی کے لیے پوری توانائیاں بروئے کار لائیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha