۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
دیدار طلاب و فضلا با رهبر انقلاب

حوزہ / سبزوار کے طلاب اور فضلاء کے نمائندے نے کہا: امید ہے کہ تبلیغِ دین نوجوانوں کے دلوں میں معارف و علوم محمد و آل محمد (ص) کے اترنے کا باعث بنے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر سبزوار میں طلبہ کی نمائندہ اسمبلی کے سیکنڈ نائب صدر حجت الاسلام والمسلمین محمد سعیدی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی سے حوزہ علمیہ کے طلاب کی ملاقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی کی گفتگو اسلامی دنیا کے حالات سے ان کے مکمل معلومات کی نشاندہی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے بیانات کے دوران معاشرہ میں مذہبی اور ثقافتی حملوں کے مقابلے میں لاپرواہ نہ ہونے اور اس میدان میں ذمہ داری کا ثبوت دینے پر بہت تاکید کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: رہبر معظم انقلاب نے دین کی تبلیغ و ترویج کو معاشرے کی اہم ضرورت قرار دیا ہے لہذا ہمیں اس پائیدار اور قیمتی ورثے کی حفاظت کرنی چاہیے۔

حجت الاسلام سعیدی نے کہا: امید ہے کہ تبلیغِ دین نوجوانوں کے دلوں میں معارف و علوم محمد و آل محمد (ص) کے اترنے کا باعث بنے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .