۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پیام آیت‌الله اعرافی محضر رهبر معظم انقلاب

حوزہ/ ایرانی دینی مدارس کے سربراہ نے اپنے ایک پیغام میں رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے ساتھ مبلغین کے ایک وفد کی ملاقات میں کی گئیں سفارشات اور رہنما فرامین کو سراہتے ہوئے ان فرامین کے اجراء کیلئے کوششیں اور منصوبہ بندی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی کے رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نام پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

خدمت عالیۂ رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای مدظلہ

سلام علیکم!

تمام الہیٰ نعمتیں، انقلابِ اسلامی اور امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے دور میں حاضر ہونے اور جناب عالی کی برکات سے مستفید ہونے اور خاص طور پر علمائے کرام، اساتذہ اور مبلغین کے اجتماع سے خطاب میں حضرت عالی کے حالیہ رہنما فرامین پر خداوند متعال کا شکر ادا کرتے ہیں۔

حوزہ علمیه کے تمام اساتذہ، طلبہ وطالبات، ایرانی اور غیر ایرانی مبلغین کی جانب سے حضور کا شرف بخشنے اور قیمتی فرامین اور رہنما اصولوں سے نوازنے پر حضرت عالی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

میں یقین دلاتا ہوں کہ خداوند عالم کے فضل و کرم اور حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کی خصوصی عنایت سے، دین اسلام اور انقلابِ اسلامی کے بلند پایہ اہداف کے حصول کیلئے، جناب عالی کے رہنما اصولوں اور مجتہدین عظام کے فرامین کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تبلیغ کے میدان میں حتیٰ الامکان اپنی کوششوں کو بروئے کار لائیں گے اور ان شعبوں پر جو کہ حوزه ہائے علمیه کے حتمی اور یقینی اہداف ہیں، منصوبہ بندی کے ساتھ بھرپور طریقے سے عمل درآمد کا یقین دلاتے ہیں۔

یقیناً اسلامی اور انقلابی اقدار و تعلیمات کی اعلٰی منصوبہ بندی کے ساتھ تبلیغ و تبیین کہ جس کی طرف جنابِ عالی نے اپنے نایاب کلام میں واضح اشارات کئے، ماضی کے مقابلے میں حوزہ اور مدارس کے اداروں کی طرف سے خصوصی توجہ دی جائے گی اور تمام پروگراموں، سرگرمیوں سے بالاتر ہو کر، حالیہ بیانات کے پیشِ نظر مطلوبہ اقدامات اور طریقۂ کار پر عمل درآمد کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔

خداوند جنابِ عالی کا سایہ ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے!

علی رضا اعرافی

سربراہ حوزه ہائے علمیه

روز مباہلہ 1444ھ ق

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .