بدھ 29 جنوری 2025 - 13:35
آج کے دور میں "ماڈرن جاہلیت" کے خلاف جنگ کرنا اساتذہ کی سب سے اہم ذمہ داری ہے

حوزہ/ فرھنگیان یونیورسٹی اصفہان میں دفتر نمائندہ ولی فقیہ کے ذمہ دار، حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ حمزہ نے کہا کہ آج کے دور میں "ماڈرن جاہلیت" کے خلاف جنگ کرنا اساتذہ کی سب سے اہم ذمہ داری ہے، یہ وہ جہالت ہے جو خدا اور معنویت کو زندگی سے نکال کر مادی دنیا کو ترجیح دیتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرھنگیان یونیورسٹی اصفہان میں دفتر نمائندہ ولی فقیہ کے ذمہ دار، حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ حمزہ نے کہا کہ آج کے دور میں "ماڈرن جاہلیت" کے خلاف جنگ کرنا اساتذہ کی سب سے اہم ذمہ داری ہے، یہ وہ جہالت ہے جو خدا اور معنویت کو زندگی سے نکال کر مادی دنیا کو ترجیح دیتی ہے۔

انہوں نے اصفہان میں فرھنگیان یونیورسٹی کے ایک سیمینار کے دوران معلم کے کردار اور اس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: "ہمارا فخر یہ ہے کہ ہم پیغمبر اسلام کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ جیسے حضرت امام خمینی (رحمت اللہ علیہ) نے فرمایا تھا کہ معلم کا کام رہنمائی، قیادت اور پیغمبری ہے۔"

انہوں نے قرآن کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام کا مشن تزکیہ نفس اور تعلیم ہے۔ وہ دور جہالت میں مبعوث ہوئے، جب ظلم و فساد کا راج تھا، ایسے میں پیغمبر رحمت آئے تاکہ لوگوں کو جاہلیت سے نجات دلائیں اور ایسے افراد کی تربیت کریں جو میدان جنگ میں اسلام کا پرچم بلند کر سکیں۔

حجت الاسلام والمسلمین حمزہ نے کہا کہ ہماری ذمہ داری آج کے دور میں پیغمبر اسلام کی ذمہ داری سے زیادہ سخت اور چیلنجنگ ہے۔

انہوں نے فرھنگیان یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "آپ میں سے ہر ایک فرد ہزاروں افراد کے برابر ہے اور آپ کی حیثیت بہت قیمتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha