جمعرات 14 مئی 2026 - 19:14
ایران کی میزائل ٹیکنالوجی میں ترقی رہبر شہید (رہ) کی ہدایات کا نتیجہ ہے

حوزہ / صوبہ بوشهر میں نماینده ولی فقیہ نے کہا: ایران کی میزائل ٹیکنالوجی میں ترقی شہید رہبر انقلاب کی ہدایات کا نتیجہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ بوشهر میں نماینده ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین غلام علی صفائی بوشہری نے صوبائی معائنہ ادارے کے ڈائریکٹر اور عملہ سے ملاقات میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کی شخصی اور انتظامی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہیں ایران اور اسلام کی تاریخ میں ایک منفرد شخصیت قرار دیا اور کہا: شہید رہبر انقلاب کی ہدایات نے ملک کی دفاعی اور علمی ترقیوں میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران کی فوجی اور میزائل شعبوں میں صلاحیتیں شہید رہبر انقلاب کی اسٹریٹجک ہدایات اور ملکی سائنسدانوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین صفائی بوشہری نے کہا: آج ایرانی میزائیل ٹیکنالوجی اس شعبے میں مقامی علم کی مختصر تاریخ کے باوجود اس سطح پر پہنچ گئی ہے کہ وہ ملک کا طاقت سے دفاع کر رہے ہیں جبکہ مغربی ممالک کو اس شعبے میں ایک صدی سے زیادہ کی علمی تاریخ رکھتے ہیں۔

صوبہ بوشهر میں نماینده ولی فقیہ نے شہید حسن تہرانی مقدم کی ایک تحریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ایک وقت جب ملک کے میزائل ماہرین علمی تعطل کا شکار تھے، شہید رہبر انقلاب نے انہیں اس راستے پر جاری رہنے اور ملکی علمی و سائنسی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ترغیب دی اور انہی حمایتوں نے رکاوٹوں کو عبور کرنے کی راہ ہموار کی۔

حجت الاسلام والمسلمین صفائی بوشہری نے شہید رہبر انقلاب کی ذاتی خصوصیات جیسے کہ مضبوط یادداشت، سادگی، اور عوام کے حقوق کی باریک بینی سے حفاظت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان کی شخصیت کے بہت سے پہلو ان کی زندگی میں عوام کے لیے نامعلوم رہے اور بعد میں ان خصوصیات کی عظمت زیادہ ظاہر ہوگی۔

انہوں نے کہا: شہید رہبر انقلاب نے ذاتی زندگی میں بھی ہمیشہ سادگی، بیت المال کی پابندی اور عوام کے ساتھ برابری کی سطح پر رہنے پر زور دیا اور سفروں میں بھی وہ عوامی سہولیات استعمال کرتے تھے۔

امام جمعہ بوشہر نے آخر میں کہا: ملت ایران ایک عظیم اور تاریخی سرمایہ رکھتی ہے جس کی قدر و منزلت کو مزید پہچانے جانے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha