حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے نائب مدیر حجت الاسلام والمسلمین حمید ملکی نے قم میں "موکب حضرت صاحب (عج) کے وزٹ کے دوران عالمی نظام میں تبدیلی کی علامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے نئے عالمی نظام میں ایران کے مقام کی وضاحت کی۔
انہوں نے عراق سے امریکیوں کے انخلا کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: امریکہ جن علاقوں میں اپنا اثر و رسوخ قائم کرچکا ہے، وہاں سے اپنے ہاتھ پاؤں سمیٹ لے گا۔ جب ہم نے عراق سے امریکیوں کے انخلا کی خبر سنی تو مجھے رہبر شہید (رہ) کی اس کے متعلق بات یاد آئی۔ یہ بات اس پاکیزہ، عالم، متقی اور مخلص انسان کے دل میں الہام ہوئی تھی۔
حجت الاسلام والمسلمین حمید ملکی نے کہا: عالمی نظام میں تبدیلی کی ایک علامت امریکہ کا تنہا ہونا ہے۔ تنہائی کی ایک نشانی یہ ہے کہ وہ دنیا بھر سے اپنے ہاتھ پاؤں سمیٹ لے گا۔ وہ اپنے جنگی بحری بیڑے اور جدید طیارے لے کر آتا ہے، چالیس روزہ جنگ میں اس نے اپنی پوری طاقت استعمال کی لیکن آخرکار جنگ بندی کے لیے منت سماجت کرنے پر مجبور ہوا۔ ہمارے رہبر شہید (رہ) نے جو وعدے کیے تھے، وہ ایک کے بعد ایک پورے ہو رہے ہیں۔
حوزہ علمیہ قم کے مدیر کے نائب نے عالمی نظام میں تبدیلی کی دوسری علامت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: مغرب اور یورپی ممالک نے دنیا میں یہ تصور پیدا کیا کہ دنیا کے عوام اور ممالک دو حصوں میں تقسیم ہیں؛ ایک تسلط قائم کرنے والے اور دوسرے تسلط قبول کرنے والے۔ یہ ثقافت مغرب اور یورپی ممالک نے پیدا کی تھی لیکن جمہوریہ اسلامی ایران کی تشکیل کردہ تحریکِ مقاومت کے باعث اب یہ سوچ اپنے اختتام اور زوال کی جانب بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: ہمارے عظیم رہبر شہید (رہ) نے فرمایا تھا کہ ممالک کو تسلط قبول کرنے والے اور تسلط قائم کرنے والے دو حصوں میں تقسیم کرنے کی سوچ اب اختتام اور زوال کی جانب بڑھ رہی ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین ملکی نے مغرب سے ایشیا کی جانب طاقت کی منتقلی کے بارے میں رہبرِ شہید انقلاب کی پیش گوئی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: رہبر شہید (رہ) نے فرمایا تھا کہ علمی، اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی طاقت مغرب سے ایشیا کی جانب منتقل ہوگی اور آپ اس کی علامات دیکھ رہے ہیں۔










آپ کا تبصرہ