ہفتہ 1 نومبر 2025 - 13:56
جنگی جرائم کا سب سے بڑا حامی "امریکہ" ہے

حوزہ / آیت اللہ قربان علی دری نجف آبادی نے امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا: یہ ملک نہ صرف دنیا بھر میں جنگی جرائم کا حامی ہے بلکہ ایران کے مالی وسائل منجمد کر کے اور اسرائیلی حکومت کی پشت پناہی کر کے ملتوں کی معیشت اور صحت کو بھی شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ دری نجف آبادی نے پہلی اور دوسری عالمی جنگ کے دوران ایران کی غیر جانبداری کی تاریخی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: احمد شاہ کے دور میں ایران نے غیر جانبداری کا اعلان کیا تھا مگر جنگِ عظیم اول میں ایرانی عوام گندم جیسی بنیادی ضرورت سے بھی محروم رہے۔ ہماری کسی ملک سے کوئی دشمنی نہیں تھی لیکن عالمی طاقتوں کی ذات ہی ملتوں کے ساتھ دشمنی پر قائم ہے۔

انہوں نے دوسری عالمی جنگ میں جاپان پر ایٹمی بمباری کا ذکر کرتے ہوئے کہا: امریکہ نے جاپان کے تسلیم کیے جانے کے بعد ہی ایٹمی حملہ کیا جس میں تقریباً تین لاکھ افراد کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا اور آج تک بھی وہ ایسے جرائم کی پشت پناہی کرتا ہے۔ حالیہ بارہ روزہ جنگ کے دوران بھی جبکہ مذاکرات جاری تھے، امریکہ اور اس کے اتحادی بالخصوص برطانیہ نے وسیع پیمانے پر انسانیت سوز کاروائیاں انجام دیں۔

آیت اللہ دری نجف آبادی نے امریکہ کی استعماری سوچ پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا: امریکہ خود کو اکیلا سپر پاور سمجھ کر دنیا کی تمام ریاستوں کو اپنے زیر اثر رکھنا چاہتا ہے۔ خطے میں اس کا اصل آلہ کار صہیونی حکومت ہے جسے گزشتہ چند ہفتوں میں امریکہ نے اکیس ارب ڈالر کی مالی مدد فراہم کی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha