حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید ہاشم الحیدری، جنبشِ عہداللہ عراق کے سیکریٹری جنرل نے جمہوری اسلامی ایران کے بارے میں ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا: احمق ٹرمپ جمہوری اسلامی ایران کو نہیں جانتا، مجاہد اور مؤمن ایرانی قوم کو نہیں جانتا، وہ نہیں جانتا کہ ولی فقیہ کون ہے اور ولی فقیہ کا مفہوم کیا ہے، وہ یہ نہیں سمجھتا کہ اگر جمہوری اسلامی پر حملہ کیا گیا تو اس کے انتظار میں سراسر ذلت، تباہی، خواری اور شکست پر مشتمل کیسا انجام ہو گا۔
اس بیانیہ کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ﴾
“کمزور نہ پڑو اور غمگین نہ ہو کہ اگر تم مؤمن ہو تو تم ہی غالب رہو گے” (آل عمران: 139)
ایک بار پھر ٹرمپ نے اپنے افکار، فیصلوں اور رویّوں سے ثابت کر دیا کہ وہ ایک بے لگام، گھٹیا، ناپاک اور خبیث انسان ہے۔ وہ امریکی سیاسی نظام کے ماتھے پر ایک بدنما داغ ہے بلکہ اگر امریکی اس کے مقابلے میں خاموش رہیں اور اسے اقتدار میں باقی رکھیں تو یہ داغ خود امریکیوں کے دامن پر بھی لگے گا۔
احمق ٹرمپ جمہوری اسلامی ایران کو نہیں جانتا، مجاہد اور مؤمن ایرانی قوم کو نہیں جانتا، وہ نہیں جانتا کہ ولی فقیہ کون ہے اور ولی فقیہ کا مفہوم کیا ہے۔ وہ یہ نہیں سمجھتا کہ اگر جمہوری اسلامی پر حملہ کیا گیا تو اس کے انتظار میں سراسر ذلت، تباہی، خواری اور شکست پر مشتمل انجام ہو گا۔ اس وقت وہ اس آتش فشاں کو دیکھے گا جو پورے خطے میں اس پر اور طغیان، فساد اور ظلم کے جرثومے یعنی زوال پذیر اسرائیل پر پھٹ پڑے گا(ان شاء اللہ)۔
یہ گھٹیا ٹرمپ، گھٹیا کا بیٹا، اس بات کو نہیں سمجھتا اور نہیں جانتا حتیٰ کہ سوئی کی نوک کے برابر بھی نہیں کہ ﴿إِنْ تَنْصُرُوا اللَّهَ يَنْصُرْكُمْ﴾ (اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو اللہ تمہاری مدد کرے گا) کا مفہوم کیا ہے اور یہ بھی نہیں جانتا کہ ایرانِ اسلامی کے اندر اور اس کے باہر شہادت، ایثار اور جہاد کے شیدائی لاکھوں افراد کی موجودگی کا کیا مطلب ہے؛ وہ افراد جو صرف ایک اشارے اور شرعی لمحے کے منتظر ہیں تاکہ خطے میں موجود تمام امریکی سفارت خانوں اور اڈوں کو جہنم بنا دیں اور ہمارے خطے میں موجود ہر امریکی اہداف کو اپنا ہدف قرار دیں۔
آج ٹرمپ کی طغیانی و سرکشی نے خطے کے تمام ممالک اور ان کی قوموں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جن میں عراق، لبنان، فلسطین اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ بلا شبہ خطے کی آزاد اور باوقار قومیں ان طغیانیوں، مداخلتوں اور کھلی آمریت کے سامنے ہرگز سرِ تسلیم خم نہیں کریں گی۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ﴾ “عنقریب وہ گروہ شکست کھائے گا اور پیٹھ پھیر کر بھاگے گا” (قمر: 45)
سید ہاشم الحیدری
8 بہمن 1404 شمسی / 28 جنوری 2026ء









آپ کا تبصرہ