حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ صوبہ قزوین کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین اصغر عرفانی نے آج رہبرِ شہید انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای (رہ) کے نام سے قائم مرکز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: دشمن کے پاس ایرانی عوام کے سامنے تسلیم ہونے کے سوا کوئی راستہ نہیں اور خود اس کے تجزیہ نگاروں اور مبصرین کے مطابق، مقتدر اور سربلند ایران تمام میدانوں میں کامیابی حاصل کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: دشمن نے اپنے اندازوں میں غلطی کی کیونکہ وہ اسلامی ایران، ایرانی قوم اور ہماری مسلح افواج کی صلاحیتوں کو پہچاننے میں ناکام رہا۔ آج یہی صلاحیتیں دشمن کے لیے خوف و اضطراب کا باعث بنی ہوئی ہیں۔
مدیر حوزہ علمیہ صوبہ قزوین نے کہا: ایرانی قوم نے اپنی بے مثال شرافت اور استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 236 سے زائد راتوں تک شہروں اور دیہات کے مختلف میدانوں میں شرکت کی اور اپنی بیداری کا ثبوت دیا۔
انہوں نے مزید کہا: میدانوں میں عوام کی موجودگی کے باعث دشمنوں کی بہت سی سازشیں ناکام ہوئیں، جس سے وہ شدید ہڑبڑائے ہوئے بھی ہیں۔ اس موقع پر ہم ایران کے دشمنوں بالخصوص امریکہ سے خطاب کرتے ہوئے حضرت امام خمینی (رہ) کا مشہور جملہ دہراتے ہیں ’’امریکہ! غصے میں جلتے رہو اور اسی غصے میں مر جاؤ۔‘‘ («آمریکا عصبانی باش و از این عصبانیت بمیر.»)
حجت الاسلام والمسلمین عرفانی نے کہا: آج ایرانی قوم کا یہ بے کراں سمندر امریکہ کے مجرم صدر اور صیہونی حکومت کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔ عوام کی یہ بھرپور موجودگی ظاہر کرتی ہے کہ یہ سربلند اور ہمیشہ بیدار و باشعور ایرانی قوم کبھی انقلاب کے آرمانوں سے دستبردار نہیں ہوگی بلکہ اسلامی انقلاب، رہبرِ معظم انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای اور ملک کی مسلح افواج کی ہمیشہ حمایت کرتی رہے گی۔










آپ کا تبصرہ