۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
ارتباط تصویری رهبر معظم انقلاب با دانشگاه افسری امام علی (ع)

حوزہ/ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے زیادہ سے زیادہ دباؤ کو زیادہ سے زیادہ ندامت میں بدل دیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ ہم امریکہ کے زیادہ سے زیادہ دباؤ کو زیادہ سے زیادہ ندامت میں بدل دیں گے۔یہ بات  آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیر کے روز تہران میں فوجی یونیورسٹیوں اور کالجوں سے فارغ التحصیل ہونے والے فوجی جوانوں سے ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ایرانی قوم کے لئے زیادہ سے زیادہ دباؤ اور معاشی مشکلات پیدا کرنے میں امریکیوں کی بدنیتی اور خباثت آمیز کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم امریکیوں کا شیطانی کردار اور ان کی پابندیاں جو واقعی میں ایک جرم ہے، کو نظرانداز نہیں کریں گے اور مزاحمت کو جاری رکھیں گے۔

قائد انقلاب نے ملکی معیشت میں خلل ڈالنے اور ایرانی قوم کے خلاف جرائم  سے امریکی صدر کی خوشی کے اظہار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے ناپاک افراد ہی ایسے جرم پر فخر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یقینا، آج امریکہ کی موجودہ صورتحال ہزاروں اربوں ڈالر کا بجٹ خسارہ اور غربت کی لکیر سے نیچے لاکھوں عوام کے ساتھ بہت خراب ہے۔

مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای  نے کہا کہ ایران کی عوام ایمان اور قومی عزم کی طاقت سے مشکلات پر قابو پالیں گے اور پابندیوں کو ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے ایک ذریعہ کے طور پر بھی استعمال کریں گے۔       

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی مسائل کا علاج ملک کے اندر ہے اگرچہ ہمارے بہت سارے مسائل بیرون ملک سے وابستہ ہیں، لیکن ان کا علاج اندرون ملک ہے۔

انہوں نے ملک کے اعلی اقدار کے تحفظ کے لئے امن و سلامتی کو اہم قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ امن و سلامتی کے بغیر ملکی اقدار میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کی فوجی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے حصول کو فوجی جوانوں کے لیے بہت بڑی سعادت قراردیتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوان مسلح افواج میں خدمات انجام دیتے ہیں تاکہ ملک کی سکیورٹی اور سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔

رہبر معظم نے فرمایا کہ ایران کی مسلح افواج کا ملک کی ترقی اور پیشرفت میں اہم کردار ہے ایران کی مسلح افواج آج بھی مختلف میدانوں میں سرگرم عمل ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایاکہ ملکی دفاع قوم کے اقتدار کا اہم رکن ہے اگر ہماری دفاعی طاقت اور قدرت میں خلل پیدا ہوجائے تو دشمن ہم پر بالکل بھی رحم نہیں کرےگا لہذا دفاعی طاقت میں روزبروز اضافہ قوم کی حیات اور ملک کی بقا کے لئے بہت ہی اہم ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .