۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
رهبر انقلاب

حوزہ/ حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے یورپ میں زیر تعلیم ایرانی طلباء کی اسلامی تنظیموں کے پچپنویں سالانہ کنوینشن کے نام ایک تحریری پیغام میں فرمایا کہ اسلامی انقلاب کا ایک بڑا اور قابل فخر کارنامہ یہ ہے کہ اس نے "ملک کے بنیادی مسائل میں کردار ادا کرنے کے لئے نوجوانوں پر اعتماد کیا" اور انہیں آگے بڑھایا

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے یورپ میں زیر تعلیم ایرانی طلبا کی اسلامی تنظیموں کے پچپنویں سالانہ کنوینشن کے نام ایک پیغام تحریر کیا ہے جسے آپ کے خصوصی نمائندے احمد واعظی نے ویڈیو لنک کے ذریعے پڑھ کر سنایا۔ جسکا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

عزیز طلباء 
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی و پیشرفت میں نوجوانوں کے کردار کی اہمیت مزید اجاگر ہوتی جا رہی ہے۔ کورونا جیسی عمومی وبا کے دوران نوجوانوں کا کردار ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے۔ ملک کے دیگر مسائل کی طرح کورونا کے معاملے میں بھی ملک کے نوجوانوں کی ولولہ انگیز کوششیں کارگر ثابت ہوئی ہیں۔ یہ اسلامی انقلاب کے قابل فخر کارناموں میں سے ایک ہے کہ اس نے ملک کے اہم ترین اور بنیادی معاملات میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے اپنے لائق اور باصلاحیت نوجوانوں پر اعتماد کیا اور ان کے دلوں میں "ملک کے بنیادی مسائل میں کردار ادا کرنے کا احساس" پوری طرح جگا دیا۔ 
مجھے امید ہے کہ میرے عزیز طلبا و طالبات اس موقع کو غنیمت سمجھیں گے اور خود کو زیادہ سے زیادہ علمی، دینی اور اخلاقی صلاحیتوں سے آراستہ کرکے ملکی ترقی و پیشرفت میں کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں گے۔

والسلام علیکم و رحمۃاللہ
سیّد علی خامنہ ای
یک اسفند ۱۳۹۹

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .