۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ڈائریکٹر آف انٹرنیشنل مائکروفلم سینٹر نور " کو محقق قرآنی ایوارڈ سے نوازا گیا

حوزہ/ ڈائریکٹر آف انٹرنیشنل مائکروفلم سینٹر نور "ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری" کو خادمین قرآن کی پچیسویں عزت افزائی کی محفل میں محقق قرآنی کے عنوان سے ایوارڈ دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وہ افراد جن کو خادمین قرآن کے پچسویں دورہ میں "خادمین قرآن ایورڈ" کے لئے منتخب کیا گیا ان میں سے ایک نام مائکروفلم نور سینٹر کے ڈائریکٹر"ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری" کا ہے۔ 

ہم پہلے ان شعبوں کو بیان کر رہے ہیں جن میں سے خادمین قرآن کا انتخاب کیا گیا اس کے بعد ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری صاحب کی سرگرمیوں  پر روشنی ڈالی جائے گی: 
25 ویں دورہ کے منتخب حضرات: شعبہ چہرہ ماندگار سےآیت‌الله سیدمحمد فقیہ،   شعبہ تحقیق اور پژوہش قرآنی سے  مائکروفلم سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری ،  شعبہ کتابت قرآن مجید سے مصطفیٰ اشرفی،  شعبہ مدیریت قرآنی سے مہدی محمدی، شعبہ قرائت قرآن سے صالح اطہری فرد، شعبہ آموزش و داوری قرآن سے معصومہ عباسی‌ نظری و سیدجواد سادات‌ فاطمی اورشعبہ ترجمہ قرآن مجید سے حمید مستفید نے " خادمین قرآن" تمغہ حاصل کیا۔ 
انٹرنیشنل نورمائکروفلم سینٹر دہلی کے ڈائریکٹرجناب ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری کو جمہوری اسلامی ایران میں منعقد ہونے والے خادمین قرآن کے 25 ویں دورہ میں رئیس جمہوری اسلامی ایران جناب ڈاکٹر روحانی کے ہاتھوں " خادمین قرآن" ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 

جناب ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری صاحب کی سرگرمیاں کچھ  اس طرح ہیں: 
آرکائز ملی ہندوستان میں قرآنی نمائشگاہ، معاون رئیس جمہور ہندوستان کی موجودگی میں۔  1394ھ کے رمضان المبارک میں جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی میں قرآنی نمائشگاہ۔   1396ھ رمضان المبارک میں جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی میں قرآنی نمائشگاہ۔ بعنوان قرآن و عترت سالارجنگ میوزیم  میں قرآنی نمائشگاہ ۔ ایران کلچرہاؤس دہلی میں تین مرتبہ قرآنی نمائشگاہ۔ خانقاه منعميہ  پٹنہ صوبہ بہار میں قرآنی نمائشگاہ ۔ دو روزہ انٹرنیشل قرآنی نمائشگاہ ایران میں شرکت ۔ 

شعبہ دوم : 
دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید کے قلمی نسخہ کی مرمت:   یہ کلام اللہ تیس پاروں اور تیس جلدوں پر مشتمل ہے جس کی چھوڑائی ایک میٹر اور لمبائی ڈیڑھ میٹر ہے اس نسخہ پر فارسی زبان میں ترجمہ اور حاشیہ تفسیر حسینی ،جو محمد غوث نامی ایرانی خطاط کے توسط سے لکھا گیا ہے۔ یہ قرآن 250 سال پہلے شہر بڑودہ  صوبہ گجرات میں لکھا گیا تھا جب  بارش کے پانی  سے اس کی اکثر جلدیں خراب ہوگئیں تو ان کو بڑودہ سے انٹرنیشنل نورمائکروفلم سینٹر دہلی بھیجا گیا تاکہ ان کی مرمت ہوسکے۔ ابھی تک چھ سال میں چھ جلدوں کی مرمت اور ان کو مضبوط کر دیا گیا ہے اور یہ کام ابھی بھی  ان جلدوں پر مرکز کے خطاط استاد  ابو حیدر زیدی اور دیگر افراد کے توسط سے چل رہا ہے۔ 

وہ آثار جو ان کی نگرانی میں مرکز میں انجام پائے ہیں:  گنج کوثر:  سورہ کوثر کی کتابت مختلف خطوط میں  ایک سوپچاس  پوست آہو پر۔ 

گنج بسم الله الرحمن الرحيم:500 پوست آہوکے ٹکڑوں پر کوفی خط میں کتابت۔  گنج درود:  500 پوست آہوکے ٹکڑوں پر "اللهم صل علی محمد و آل محمد " کتابت خط کوفی میں۔  دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید کی کتابت خط نسخ میں 503 میٹر تیس حصوں میں کپڑے پر۔  تین سو سے زیادہ قرآن مجید کی کتابت مختلف ابعاد (باریک ترین سے لیکر موٹے تک)میں۔   مختلف خطوط میں دنیا کا بزرگترین مجموعہ کلام اللہ عصر حاضر میں انڈین کاتبوں کے توسط سے لکھے گئے ہیں۔ 

ان کتابوں کی فہرست جو ابھی تک مرکز میں ڈاکٹر صاحب کی نگرانی میں چھپی ہیں:  کتاب  اور اس کے مؤلف کے نام کے ساتھ: ​موضح فی القرائت​​​نصر بن علی بن محمد الشيرازی۔ ​اسئلۃالقرآن و اجوبتها​​​شمس الدين محمد بن ابی بکر بن عبدالقادر الرازی  (م.666-660)۔ ​حقائق التاويل فی متشابہ التنزيل ​محمد بن حسين موسی رضوی علوی حسينی متوفٰی (406ھ)۔ ​کتاب التنبيہ علی حروف التصحيف​ابوعبدالله حمزه بن حسين اصبہانی (م. 428 ھ)۔ ​تفسير صحف ابراہيم عليہ السلام​​ کرنيل جارج ويليم ہملتن صاحب بہادر۔ ​معانی القرآن​​​​محمد بن حسن الحر العاملی۔ ​کفايۃ التفسير (جلد الاول)​​ابو عبدالله اسماعيل بن عبدالله الضرير خيری نيشاپوری۔ 8-​کفايۃ التفسير (جلددوم)​​ابو عبدالله اسماعيل بن عبدالله ضرير خيری نيشاپوری۔ ​تفسير امام جعفر صادق عليہ السلام،​امام صادق عليہ السلام۔ ​التيسير – تفسير سورة الزخرف​​ابو حفص عمر بن احمد بن اسماعيل نسفی۔ ​تاج التراجم فی تفسير القرآن للاعاجم​ابوالمظفر شاه پور بن طاہر بن محمد الاسفراينی۔ ​طبقات القراء​​​​محمد بن احمد صوفی۔ ​رسالہ فی تفسير آيۃالغار​​علامہ قاضی نور الله شوشتری شہيد ثالث۔ ​حاشيہ علی انوار التنزيل (کبير)​​علامہ قاضی نور الله شوشتری شہيد ثالث۔ ​حاشيہ علی انوار التنزيل (متوسط)​علامہ قاضی نور الله شوشتری شہيد ثالث۔ ​حاشيہ علی انوار التنزيل (صغير)​​علامہ قاضی نور الله شوشتری شہيد ثالث۔ ​انوار التنزيل و اسرار التأويل​​ناصر الدين ابو سعيد بن عبدالله عمر بيضاوی۔ ​الدّر المنثور​​​​جلال الدين سيوطی متوفیٰ 911 ھ۔ ​الکاشف عن حقائق التنزيل و شرح مشکلات  ابو محمد کلی بن ابی طالب قيسی قيروانی (م.437ھ)۔ ​القرآن (جزء سوم)​۔ ​معانی القرآن فی التفسير​​​ابو سعيد بن مسعده المجاشيعی البلخی (متوفیٰ 215ھ)۔ ​التخبير فی علم التذکير فی معانی اسماء الله ابوالقاسم عبدالکريم بن ہوازن قشيری (متوفیٰ 425 ھ)۔ ​حقائق التأويل فی متشابه التنزيل​​محمد بن حسين بن موسی رضی علوی حسينی (متوفیٰ 406 ھ)۔ ​غايۃ المطلوب​​​​عبدالرحمن بن احمد بن عياش دمشقی۔ 
قرآنی آثار کے ستر نسخوں کی چاپ ، قلمی نسخوں کی مثل ، قرآنی  اور اسلامی مقالات کے مجموعہ  کی چاپ ان کی خدمات قرآنی میں سے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .