۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مفتی لیبی

حوزہ /لیبی مفتی شیخ صادق الغریانی نے لیبیا کی تباہی میں شریک ہونے کے جرم میں اماراتی سامان کی خریداری کے بائیکاٹ کا حکم جاری کردیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لیبی مفتی شیخ صادق الغریانی نے لیبیا کی تباہی میں شریک ہونے کے جرم میں اماراتی سامان کی خریداری کے بائیکاٹ کا حکم جاری کردیا ہے۔

انہوں نے لیبیا کےعوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے سامان کی خریداری میں خرچ کئے جانے والے ایک ایک ڈالر کی ادائیگی، سے آپ وہ گولی خرید رہے ہیں کہ جس سے آپ یا آپ کے بچوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

شیخ الغریانی نے اشارہ کیا کہ ان کے ساتھ تجارت کرنا انہیں مضبوط بنانے کے مترادف ہے اور ہر ڈالر جو ہم ادا کرتے ہیں وہ ہمارے بچوں کے سینوں میں ایک گولی کی مانند ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .