۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
آیت الله سید رضی علوی

حوزہ/ ایرانی وزیر اطلاعات حجت الاسلام و المسلمین سید محمود علوی کے والد گرامی آیت اللہ سید رضی علوی جمعرات کے دن 97سال کی عمر میں دارفانی سے دار بقا کی طرف کوچ کر گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر شیراز میں آیت اللہ سید رضی علوی کے جسد خاکی کو بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی میں قبرستان گلزار شہداء لامرد شیراز میں سپرد خاک کردیا گیا۔

آیت اللہ سید رضی علوی، صوبہ فارس کے جنوبی علاقوں کے علم اصول و عقائد کے ممتاز اور برجستہ علماء میں سے ایک تھے، مرحوم و مغفور کئی سالوں سے لامرد شہر شیراز میں مذہبی اور شرعی امور میں لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مصروف عمل تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مرحوم و مغفور آیت اللہ سید رضی علوی نے جوانی ہی میں، مرحوم آیت اللہ العظمی خوئی سے اجتہاد کی اجازت حاصل کی۔

انہوں نے تقریباً 20سال حوزہ علمیہ نجف اشرف کے مختلف مایہ ناز اساتذہ جیسے آیت‌اللہ العظمی میرزا باقر زنجانی، آیت‌اللہ شیخ حسین حلی، آیت‎اللہ حکیم، آیت‌اللہ ملکوتی، آیت‌اللہ راستی کاشانی، آیت‌اللہ سیدعباس یزدی سے کسب فیض کیا۔

ایرانی وزیر انٹیلیجنس سید محمود علوی کے والد آیت اللہ الحاج سید رضی علوی، کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد جمعرات کے دن 97 سال کی عمر میں اسپتال میں انتقال کر گئے تھے تاہم آج صبح ان کے بیٹے ایرانی وزیر اطلاعات حجت الاسلام سید محمود علوی،صوبہ فارس کے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور بڑی تعداد میں عوام کی موجودگی میں شہر لامرد شیراز کے قبرستان گلزار شہداء میں تشییع جنازے کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .