۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید عمار حکیم

حوزہ/ عراقیون الائنس کے سربراہ سید عمار حکیم نے حوزہ علمیہ نجف اشرف کے استاد آیت اللہ سید رضی مرعشی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقیون الائنس کے سربراہ سید عمار حکیم نے حوزہ علمیہ نجف اشرف کے استاد آیت اللہ سید رضی اللہ مرعشی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا: حوزہ علمیہ نجف اشرف کے نامور استاد آیت اللہ سید رضی مرعشی کی رحلت کی افسوس ناک خبر سنی۔ مرحوم کا تعلق اہل علم گھرانے سے تھا۔  آپ نے متعدد علمی آثار یادگار چھوڑے ہیں جن میں سے انتہائی نمایاں فقہ میں آیت اللہ خوئی (قدّس سرہ) کی مباحث ہیں۔

سید عمار حکیم نے آخر میں بارگاہ خداوندی میں آیت اللہ سید رضی مرعشی کی مغفرت کی دعا کی اور مرحوم کے اہل خانہ، قریبی ساتھیوں، شاگردوں اور تعلق داروں کے لئے صبر و سکون کی آرزو کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .