حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر اطلاعات حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمود علوی کے والد کی رحلت پر سربراہ حوزہ علمیہ قم آیت اللہ اعرافی کے تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون
جناب حجت الاسلام و المسلمین آقای حاج سیدمحمود علوی(دام عزه)
سلام علیکم بما صبرتم
عالم، مجاہد اور جنابعالی کے والد ماجد آیت اللہ سید رضی علوی (طاب ثراه) کی رحلت پر پسماندگان اور اس خدمت گزار عالم دین کے عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں۔
خداوند عالم مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں اولیاء الہی اور اپنے پاک اجداد کے ساتھ محشور فرمائے اور جنابعالی اور دیگر پسماندگان کو سلامتی، سربلندی اور صبر عنایت فرمائے۔
علی رضا اعرافی
سربراہ حوزہ علمیہ قم