۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ناوک

حوزہ/اردو ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے سیکڑوں کتابوں کے مصنف ناوک حمزہ پوری کو اعزاز سے نوازا جائے گا، پٹنہ میں ایک تقریب میں انہیں یہ حکومتی ایوارڈ دیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بہار کے شہر گیا کے شیرگھاٹی میں واقع حمزہ پور کے رہنے والے معروف ادیب و شاعر ناوک حمزہ پوری کو اردو ڈائریکٹوریٹ سیکریٹریٹ محکمہ بہار حکومت کے ذریعے اعزاز بخشا جائے گا۔

ناوک حمزہ پوری کو موصول ہوئے دعوت نامہ کے مطابق اردو ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے 23 فروری کو پٹنہ کے گاندھی میدان کے نزدیک اے این سنہا انسی ٹیوٹ میں محفل اکابرین ادب بہار کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر انہیں اعزاز بخشا جائے گا۔

ناوک حمزہ پوری کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں یہ سرکاری اعزاز بخشا جائے گا۔

نوے سال کی عمر میں بھی وہ کتابیں تصنیف کر رہے ہیں۔ اب تک قریب سو سے زیادہ کتابیں لکھ چکے ہیں۔ ان کی تصنیفات میں اردو کے علاوہ فارسی ہندی اور انگریزی کی کتابیں بھی شامل ہیں۔

معروف ادیب ناوک حمزہ پوری کو اردوڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اعزاز

انہوں نے ہندی میں کئی دو ہے بھی لکھے ہیں۔ ناوک حمزہ پوری کو اس سے قبل بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے عبدالقیوم انصاری ایوارڈ سے بھی نوازا ہے۔ بہار اردو انجمن ترقی سمیت کئی سرکاری و غیر سرکاری اداروں سے انہیں ایوارڈز دئے جا چکے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .