۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مولانا کلب جواد نقوی

حوزہ/ انتظامیہ کے ذریعہ ایرانی ڈیرے میں کی گئی غیر قانونی توڑ پھوڑ کے خلاف مولانا کلب جواد نقوی نے مدھیہ پردیش میں وفد کے ساتھ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنؤ/ آج صبح مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے مولانا کلب جواد نقوی نے ملاقات کی جس میں بھوپال ریلوے اسٹیشن کے پاس ایرانی ڈیرے میں کی گئی توڑ پھوڑکو لیکر میمورنڈم دیا اور بات چیت بھی کی۔

مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ انتظامیہ نے اطلاع دئے بغیر جایز دوکانوں کو ناجایز بتا کر منہدم کردیا جس کی وجہ سے 50سے 60دوکاندار بےروز گار ہوگئے۔

واضح رہے کی مدھیہ پردیش کے جبل پور ہائی کورٹ نے  بنا اطلاع دیئےتوڑ پھوڑکو غلط بتاتے ہوے اسٹے دیدیا، اس پورے کیس کو جاوید وہاب دیکھ رہے تھے اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کو پوری جانکاری دے رہے تھے، اسکے علاوہ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر وفد میں لکھنؤ سے مولانا کلب جواد نقوی کے ساتھ مولانا رضا حسین، بھوپال سے سینیر جرنلسٹ و سوشل ایکٹوسٹ عرفان حیدر، ایرانی ڈیرے کی نمائندگی کر رہے غلام حیدر و اولمپک ہاکی کھلاڑی ارجن ایوارڈ یافتہ جلال الدین موجود رہے۔

وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے مولانا کلب جواد نقوی سے ملاقات کے وقت کہا کہ اس سلسلہ میں مناسب کارروائی کی جائے گی اور انتظامیہ سے جواب طلب ہو گا۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے مولانا کلب جواد نقوی کوکارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .