۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
رحلت رسول (ص) اسلام اور شہادت امام حسن (‏‏ع)

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے گوشہ و کنار میں رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی رحلت اور فرزند رسول خدا حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کا غم انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے گوشہ و کنار میں رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی رحلت اور فرزند رسول خدا حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کا غم انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ تاہم اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے عزاداری کے مراسم طبی اصولوں کے مد نظر منعقد ہو رہے ہیں اور علمائے کرام فضائل و مناقب اہلبیت اطہار علیھم السلام بیان کر رہے ہیں۔ عزادار، رسول اور آل رسول علیہم السلام کی مصیبتوں کو یاد کرکے اشک غم بہا رہے ہیں اور ایک دوسرے کو پرسہ دے رہے ہیں۔

کل رات سے شروع ہونے والا عزاداری کا یہ سلسلہ انتیس صفر المظفر سنیچر17 اکتوبر یعنی آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم شہادت تک جاری رہے گا۔

عراق، شام، لبنان، پاکستان، ہندوستان اور دنیا کےدیگر شہروں میں بھی رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور نواسہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا اور ماتمی جلوس برآمد کئے جا رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی اغم و اندوہ کے موقع پر امام زمانہ(عج)، مراجع عظام اور تمام ناظرین، سامعین کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .