حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل کے سیکرٹری آیت اللہ مهدی شب زندہ دار نے امریکہ کی استکباری اور تسلط پسندانہ خصلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یوکرین کا صدر امریکہ کا نوکر تھا؛ اس نے اتنی خدمت کی، مگر اس کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا: کیا یہ کافی نہیں کہ ہم ان واقعات سے عبرت حاصل کریں اور سمجھیں کہ یہ لوگ مذاکرات اور گفتگو کی میز پر بیٹھنے کے لائق ہی نہیں؟
حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل کے سیکرٹری نے کہا: اگر امریکہ اور اس کے حواری منطق اور استدلال والے اور با اصول ہوتے تو کبھی کسی ملک کی نمائندہ شخصیت سے ایسا سلوک نہ کرتے۔
آیت اللہ شب زندہ دارنے کہا: صحیح راستہ یہ ہے کہ ہم سب کی نگاہیں رہبر معظم پر ہوں اور ان کی ہدایات اور رہنمائیوں کے مطابق عمل کریں۔ جیسے کہ گزشتہ چالیس برسوں میں دنیا نے بھی دیکھا کہ حزب اللہ اور وہ لوگ جنہوں نے رہبر معظم کی پیروی کی، بحمد اللہ کامیاب رہے۔









آپ کا تبصرہ