۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مراسم بزرگداشت امام خمینی (رض ) و قیام یوم الله 15 خرداد در مدرسه مبارکه فیضیه

حوزہ/ تہران کے عارضی امام جمعہ نے کہا ہے کہ امام کے مطابق امریکہ سے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور جو مذاکرات کی بات کرتے ہیں وہ خط امام اور خط ولایت کے مخالف ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید احمد خاتمی نے مدرسہ فیضیہ میں امام خمینیؒ کی برسی اور قیام 15 خرداد کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے انبیاءؑ اور امام خمینیؒ کے راستے کی مشترکہ خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ استکبار سے مقابلہ انبیاءؑ اور امام خمینیؒ کی مشترکہ خصوصیت ہے۔ امام خمینیؒ نے اس خصوصیت میں انبیاءؑ کی پیروی کی ہے۔ ان کی اس خصوصیت پر آج بھی عمل ہو رہا ہے۔ کیونکہ ’’لا الہ الا اللہ‘‘ استکبار سے دشمنی کی علامت ہے۔
حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے رکن نے کہا کہ جھوٹ بولنا ٹرمپ کی عادت ہے۔ یہ بات ہمارے لیے تجربے سے ثابت ہے کہ امریکہ صرف طاقت اور زور کی زبان سمجھتا ہے۔ جب امریکی وحشی درندوں نے ہمارے جنرل قاسم سلیمانیؒ کو انتہائی بزدلی سے شہید کیا تو ہم نے خدا کے فضل و کرم سے ان کے فوجی اڈے عین الاسد پر حملہ کر کے اسے نابود کر دیا۔ ٹینکروں کا وینزویلا کے ساحل پر لنگر انداز ہونا ایران کی زبردست فتح ہے۔ جب بے وقوف امریکی وزیر خارجہ نے دھمکی دی کہ ہم ان آئل ٹینکروں کو نشانہ بنائیں گے تو اس کو بخوبی علم تھا کہ ہم بھی اس کے جواب میں ان کے اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔
مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے امریکہ سے مذاکرات کی بات کرنے والوں کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیا ان سالوں میں جرائم پیشہ امریکہ کے جرائم اور شرارتوں میں کمی آئی ہے؟ کیا بہتر نہیں ہے کہ اس بڑے شیطان کے مقابلے میں امام خمینیؒ کی طرح مزاحمت اور ثابت قدمی کا راستہ اپنائیں؟
تہران کے عارضی امام جمعہ نے کہا: امام خمینیؒ کے خط اور راستے کے مطابق امریکہ سے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور جو امریکہ سے مذاکرات کی باتیں کرتے ہیں وہ خط امام اور خط ولایت سے منحرف ہیں۔
آیت اللہ خاتمی نے نئے پارلیمنٹ کی سرگرمیوں کے آغاز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کے اراکین سے امید کرتے ہیں کہ وہ ملک میں عدل و انصاف کے اجراء کے لیے قوانین بنائیں گے۔
انہوں نے آخر میں انبیاءؑ کی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی ہدایت و رہنمائی کرنا، دنیا طلبی سے اجتناب، قول و فعل میں خلوص، شجاعت و بردباری، صبر و استقامت، استکبار دشمنی اور عدالت پسندی انبیاءؑ کی اہم خصوصیات میں سے ہیں، جو بشر کی ترقی و کمال کے لیے خداوند عالم کی جانب سے مبعوث ہوے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .