ہفتہ 12 اپریل 2025 - 06:00
مذاکرات کا مقصد عوامی مشکلات کا حل اور پابندیاں ختم ہونا چاہیے؛ امام جمعہ ہمدان

حوزہ/ امام جمعہ ہمدان حجت الاسلام و المسلمین حبیب اللہ شعبانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مذاکرات صرف بات چیت کے لیے نہیں بلکہ عوامی مفاد اور اقتصادی مسائل کے حل کے لیے کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا نتیجہ پابندیوں کے خاتمے اور عوام کی زندگی میں بہتری کی صورت میں سامنے آنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ہمدان حجت الاسلام و المسلمین حبیب اللہ شعبانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مذاکرات صرف بات چیت کے لیے نہیں بلکہ عوامی مفاد اور اقتصادی مسائل کے حل کے لیے کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا نتیجہ پابندیوں کے خاتمے اور عوام کی زندگی میں بہتری کی صورت میں سامنے آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ بارہا وعدہ خلافی کر چکا ہے، برجام سے یکطرفہ علیحدگی اختیار کی، اور کسی بھی معاہدے پر عمل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار مذاکرات ایران کی شرائط پر ہوں گے، اور امریکہ کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ سنجیدہ ہے۔

حجت الاسلام شعبانی نے کہا کہ برجام سے معیشت بہتر ہونے کے بجائے مزید خراب ہوئی، اس لیے آئندہ معاہدوں میں مرحلہ وار اقدامات اور نتائج کا اندازہ لگانا ضروری ہے۔

انہوں نے صدر کی جانب سے شاہانہ طرز زندگی اختیار کرنے والے افسران کو برطرف کرنے کے اقدام کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ ایسے تمام افسران کے ساتھ یہی سلوک ہونا چاہیے۔

آخر میں انہوں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کی سخت مذمت کی اور کہا کہ اسلامی ممالک کو متحد ہو کر مظلوم فلسطینی عوام کا ساتھ

دینا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha