۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حجت الاسلام والمسلمین سیدمحسن محمودی

حوزہ / ایران کے شہر ورامین کے امام جمعہ نے کہا: ایسے حالات میں جب امریکہ اور اس کے چیلے اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنی پوری طاقت سے دنیا میں تنہا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایران نے اپنی بھرپور طاقت سے خطے میں تمام امریکی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے شہر ورامین کے امام جمعہ حجۃ الاسلام سید محسن محمودی نے مصلای صاحب الزمان (عج) ورامین میں اس ہفتہ کی نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کے دوران کہا: ۔ روس اور ترکی کے اعلیٰ حکام کا ایران کا دورہ اور رہبر معظمِ انقلابِ اسلامی کے واضح موقف نے نظام انقلاب اسلامی کی حاکمیت کا ثبوت دیا ہے اور دنیا کو یہ ثابت کر دیا کہ ایران کو تنہا کرنے میں مغربی اور امریکی سازشیں اور استکباری دراندازی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

ورامین کے امام جمعہ نے کہا: ان دنوں ہم نے مشاہدہ کیا کہ امریکی صدر اپنے سعودی عرب کے دورے کے دوران بغیر کسی خاطرخواہ کامیابی کے اپنے ملک واپس لوٹ گیا ہے لیکن اسلامی جمہوریہ مختلف ممالک خاص طور پر اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ انتہائی اہم معاہدوں کے ساتھ روشن ملکی مستقبل کی ضمانت دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا: لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگرچہ آج ملک اقتصادی مسائل سے نبرد آزما ہے لیکن روشن مستقبل اسلامی جمہوریہ ایران کا منتظر ہے۔ اگرچہ آج بھی اقتصادی مسائل کے حل اور کمزور معاشرتی گروہوں پر زیادہ سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

صوبہ تہران کی اسلامی تبلیغی رابطہ کونسل کے سربراہ نے کہا: امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کو جان لینا چاہیے کہ ایرانی عوام ان کی تمام دشمنیوں اور مکاریوں کے باوجود ان شاء اللہ ہر میدان میں فتح یاب ہوں گے، وہ سختیوں کو برداشت کریں گے لیکن ظالم امریکہ کے خلاف ان کے اصول اور بنیادیں کبھی بھی کمزور نہیں ہوں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .