۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حاج علی اکبری نمازجمعه

حوزہ/خطیبِ نماز جمعہ تہران حجۃ‌ الاسلام والمسلمین محمد جواد حاج‌ علی‌ اکبری نے حضرت احمد بن موسی (ع) کے حرم مطہر میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خدا کی مدد سے اس واقعے میں ملوث استکبار جہاں سے شہدائے شیراز کے خون کا سخت انتقام لیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ تہران حجۃ‌ الاسلام والمسلمین محمد جواد حاج‌ علی‌ اکبری نے نماز جمعہ کے خطبوں میں تقویٰ الہی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تقوائے الہی اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

اِمام جمعہ تہران نے حضرت احمد بن موسیٰ علیہ السلام کے حرم مطہر میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے کہا کہ ہم انتہائی بزدل اور شقی القلب افراد کے ہاتھوں شاہ چراغ (ع) کے حرم مطہر میں شہادت کے اعلیٰ درجے پر فائز ہونے والے عظیم شہداء کی شہادت اور شیراز میں حرم اہل بیت علیہم السلام کی توہین پر امام عصر علیہ السلام اور ان کے نائب برحق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای اور ملت ایران سمیت شہداء کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ درحقیقت یہ ایک ایسا تلخ واقعہ تھا کہ جس میں مظلوم اور بے دفاع لوگوں کو نماز اور عیادت کے دوران گولیوں سے چھلنی کر کے شہید اور زخمی کیا گیا۔ خدا کی مدد سے ان بے گناہوں کے خون کا استکبار جہاں سے سخت انتقام لیا جائے گا۔

خطیبِ نماز جمعہ تہران نے کہا شیراز کے حرم مطہر کے شہداء میں معروف دانشور ڈاکٹر سید فرید الدین معصومی بھی ہیں جو ایک اہم مشن کی انجام دہی کے لئے شیراز میں تھے اور مشن سے فارغ ہونے کے بعد روضہ مبارک کی زیارت کے لئے روانہ ہوئے تھے۔ یقیناً یہ ان کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔


حاج علی اکبری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف عالمی استکبار کے ناپاک عزائم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استکبار اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، خدا کی مدد اور ملت ایران کی استقامت اور جرأت سے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .