۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
حجۃ الاسلام زارع مویدی

حوزہ/ مدافع حرم حجۃ الاسلام محمد زارع مؤیدی،شیراز میں مسجد سے اپنے گھر واپس جاتے ہوئے اس وقت شدید زخمی ہو گئے جب فسادیوں نے ایک مولوٹوف کاک ٹیل پھینک کرر ان پر حملہ کر دیا، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا اورشہادت کی عظیم سعادت نصیب ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدافع حرم حجۃ الاسلام محمد زارع مؤیدی،شیراز میں مسجد سے اپنے گھر واپس جاتے ہوئے اس وقت شدید زخمی ہو گئے جب فسادیوں نے ایک مولوٹوف کاک ٹیل پھینک کرر ان پر حملہ کر دیا، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا اورشہادت کی عظیم سعادت نصیب ہوئی۔

صوبہ فارس کے پراسیکیوٹر سید مصطفی بحرینی نے بھی حجۃ الاسلام زارع مؤیدی کی شہادت کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا: آج فسادات کے دوران شیراز میں ایک طالب علم کو نشانہ بنایا گیا اور فسادیوں نے مولوتوف کاک ٹیل سر پر پھینک کر اس طالب علم کو شدید زخمی کر دیا، جس کے بعد اسپتال لے داخل کیا گیا، طبی عملے کی تمام تر کوششوں کے باوجود سر میں شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے شہادت واقع ہو گئی۔

انہوں نے مزید کہا: اس سلسلے میں عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے، مزید تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .