۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اسرائیلی جیل میں ۷سالوں سے قید فلسطینی خاتون  رہا

حوزہ/ غاصب صیہونی رژیم نے اپنی جیل میں سال 2014ء سے قید فلسطینی خاتون قیدی "امل طقاطقہ" کو سزاء کی مدت پوری ہونے پر رہا کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،غاصب صیہونی رژیم کی جیل سے فلسطینی خاتون قیدی کو رہا کر دیا گیا۔ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امل طقاطقہ کو غاصب صیہونی فوجیوں کی جانب سے سال 2014ء میں شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ آج وہ صیہونی قید میں 7 سال گزارنے کے بعد الدامون نامی اسرائیلی جیل سے آزاد کی گئی ہیں۔

عرب ای مجلے العربی الجدید کے مطابق بیت اللحم کے علاقے بیت فجار کی رہائشی امل طقاطقہ کو تب ایک غیر قانونی یہودی بستی کے قریب مبینہ استشہادی کارروائی کے شک میں غاصب صیہونی فوجیوں کی جانب سے 6 گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں ھداسا نامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے کئی ایک آپریشن بھی ہوئے تاہم اب بھی وہ صیہونی گولیوں کے باعث ہونے والے زخموں سے رنج میں مبتلاء ہے۔

واضح رہے کہ اسیروں سے متعلق فلسطینی تحقیقاتی مرکز کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت صیہونی جیلوں میں 4 ہزار 650 فلسطینی شہری قید ہیں جن میں 31 خواتین بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی جیل میں ۷سالوں سے قید فلسطینی خاتون  رہا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .