۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
فلسطین

حوزہ/ فلسطینی مقاومتی کمیٹی کی جانب سے گذشتہ روز اسرائیلی ظالمانہ اقدام جس میں تین فلسطینیوں کو سیدھا فائرنگ سے شہید کیا گیا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اس جنایت کا تاوان ضرور ادا کرے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گذشتہ روز اسرائیلی اندھی گولیوں کا نشانہ بننے والے محمد زکارنہ آپریشن کے بعد زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے آج صبح شھید ہوگئے۔ یہ نوجوان جس کی عمر 17سال تھی اس وقت اسرائیلی گولیوں کا نشانہ بنا جب اسرائیلی شہید رعد فتحی (جس نے تل ابیب کی کاروائی انجام دی) کے بھائی اور ماں کو بزدلانہ طریقے سے گرفتار کرنے کے لیے گھات لگائے بیٹھے تھے۔

اس ناکام حملے کے بعد اسرائیلیوں کی جانب سے ان کے والد کو دو گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی گئی جس میں گرفتاری دینے کا کہا گیا۔

اسرائیلیوں نے تسلیم نہ ہونے کی صورت میں جنین پر حملے کی دھمکی بھی دی جس کے بعد جس کے بعد جنین میں موجود مقاومتی عناصر اور عوام اس ممکنہ اسرائیلی یلغار سے مقابلے کے لیے تیار ہوگے لیکن اسرائیلی فوجی اس وقت تک داخل ہونے میں ناکام رہے۔

دوسری جانب فلسطینی مقاومتی کمیٹی کی جانب سے گذشتہ روز اسرائیلی ظالمانہ اقدام (جس میں تین فلسطینیوں کو سیدھا فائرنگ سے شہید کیا گیا )کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اس جنایت کا تاوان ضرور ادا کرے گا تین فلسطینیوں کی مظلومانہ شہادت سے یہ بات ظاہر ہوتی ہےکہ صیہونی جان بوجھ کر ہماری ملت کے قتل عام کا مرتکب ہو رہے ہیں۔

ان تین شہدا میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے محمد علی غنیم اور غادہ ابراہیم جو چھ بچوں کی ماں تھی کو بیت الحم کے علاقے میں شہید کیا گیا جب کہ مھا کاظم کو مسجد ابراھیمی کے نزدیک شہید کیا گیا۔ آج صبح شھید ہونے والے محمد زکارنہ کو ملا مجموعی طور پر چار فلسطینی اسرائیلیوں کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ماہ مبارک رمضان شروع ہوتے ہی غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینیوں پر اپنی جارحیتوں سے دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے اور اس میں شدت بھی آگئی ہے جس کی بنا پر فلسطینیوں کی دفاعی و استقامتی کارروائیاں بھی تیز ہوگئی ہیں اور فلسطینیوں کی جانب سے شہادت پسندانہ کارروائیوں کا عزم اور بھی زیادہ مضبوط ہوا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .