۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مقاومت فلسطین

حوزہ/ تین دن میں مقاومت اسلامی اور ایران کی جانب سے اسرائیلی کو چند نئی خوشخبریاں سنائی گئی جس کی وجہ سے غاصب صیہونی عہدیداروں کا رات کا سونا حرام ہوگیا انٹل اسکای کی ٹویٹ کے مطابق،ایران کی جانب سے یورپی ملک کے توسط سے غاصب اسرائیلیوں کو ایک پیغام بھیجا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تین دن میں مقاومت اسلامی اور ایران کی جانب سے اسرائیلی کو چند نئی خوشخبریاں سنائی گئی جس کی وجہ سے غاصب صیہونی عہدیداروں کا رات کا سونا حرام ہوگیا انٹل اسکای کی ٹویٹ کے مطابق،ایران کی جانب سے یورپی ملک کے توسط سے غاصب اسرائیلیوں کو ایک پیغام بھیجا۔

جس میں ایک تصویر کے ذریعے ان کے تمام حساس تنصیبات جس میں بیالوجیک،کیمیائی اور ایٹمی اسلحے کے سٹوروں کی نشاندہی کی گئی اور کہا گیا کہ کسی بھی قسم کے حملے کی صورت میں ان حساس نقاط کو نشانہ بنایا جائے گا۔

اسی طرح حماس کی جانب سے غزہ کے اندر سے کچھ جدید میزائلوں کو اسرائیلی فائٹر جٹ کی طرف فائر کیے گئے جنہوں نے اسرائیلیوں سے غزہ کے اندر آزادانہ حملے کرنے کی صلاحیت کو بھی چھین لیا اور ساتھ میں یہ پیغام بھی دیا گیا کہ اب مقاومت فلسطین اسرائیلی جدید جنگی جہازوں کو شکار کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی اور سب سے حیرت کی بات جس نے اسرائیلیوں کے لیے جہنم کا ایک اور دروازہ کھول دیا وہ عراقی سائبر گروپ الطاہرہ کی جانب سے رات 1:20 پر اسرائیلی ٹی وی چینل 9 اور چند اہم ویب سائیٹس کو ہیک کر کے یہ پیغام دیا کہ اب عراقی بھی اسرائیل کو سکون کی نیند نہیں سونے دیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .